?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے، اور ان کے لاڈلا ہونے کا تاثر موجود ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہی ہیں، ادارے نیوٹرل نہیں ہیں، اس لیے ان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت گیٹ نمبر چار کے اندر نظر آ رہے ہیں، جو گیٹ نمبر چار سے اندر چلا گیا وہ بڑا خوش ہوتا ہے، جس کو گیٹ نمبر چار سے اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی وہ ماتم کرتا ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت کے بعد کیک کا کچھ حصہ پیپلزپارٹی کو بھی ملے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے، اور نواز شریف کے لاڈلہ ہونے کا تاثر موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو احساس ہے کہ لاڈلے کا ٹیگ انہیں نقصان پہنچا رہا ہے، پنجاب انتظامیہ اور باقی سارے نظام کا جھکاؤ نواز شریف کی طرف ہے۔
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں نے کیسز اور دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اُس وقت پارٹیوں کے اندر سے آواز اٹھی تھی کہ ہم جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ ٹھیک نہیں کر رہے، لیکن پھر سیاسی قائدین کا فیصلہ تھا کہ توسیع دینی ہے اور وہ فیصلہ سب کو ماننا پڑا۔
میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع کن شرائط پر دی، کیا فائدہ حاصل ہوا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے اوپر دباؤ تھا، اس وقت پوری اپوزیشن جیلوں میں پڑی ہوئی تھی، سیاسی جماعتوں نے سوچا ہوگا کہ پریشر کو ختم کرنے کے لیے جذبہ خیر سگالی دکھائیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ بمبوں کا استعمال
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب صنعا میں رہائشی علاقوں پر
مارچ
سنڈے ٹائمز: روسی جنگ کے وقت کی معیشت سے مطمئن ہیں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
جون
وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب کرلی
?️ 21 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری
اپریل
فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار
?️ 12 فروری 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ
فروری
دنیا بھر میں امریکہ کی بڑھتی مخالف ؛ امریکی میگزین کی زبانی
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: سینئر امریکی صحافی اور تجزیہ نگار رچرڈ اسٹنگل نے غزہ
جنوری
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست تصادم
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام
اکتوبر