عدم اعتمادکی باتیں کرنے والوں کو  ارکان پورے کرنا ہوں گے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

راولپنڈی(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتمادکی باتیں کرنے والوں کو  ارکان پورے کرنا ہوں گے۔اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں۔ ساڑھے3سال میں سینٹ ،قومی اسمبلی سےکوئی قراردادمستردنہیں ہوئی، انشااللہ تعالیٰ انہیں ناکامی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زچہ بچہ اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس موقع پر شیخ رشید نے کہا میری  کوشش ہوتی ہےکہ ترقیاتی پروگراموں کوخوددیکھوں، ابھی پلاننگ منسٹری اورہیلتھ منسٹری بھی جاؤں گا، میں20فروری کے بعد تمام پراجیکٹس پردعوت دوں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے کے مستقبل کےمعاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی، میں نےکہاتھاکہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا، اب  سب کوپتاچل گیاسینیٹ سےبل بھی منظورہوتاہے، اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں، عدم اعتماد کی باتیں کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے ان کو لانا ہوتے ہیں‌۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف جانا خوشی کی بات نہیں مجبوریاں ہیں ، معیشت مضبوط اور اداروں سے مدد کیلئےآئی ایم ایف جانا ہوتا ہے، 23بارآئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں، خطے کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال میں سینٹ ،قومی اسمبلی سےکوئی قراردادمستردنہیں ہوئی، انشااللہ تعالیٰ انہیں ناکامی ہوگی، عمران خان نے کہا تھا 3ماہ اہم ہیں ایک ماہ گزر گیا۔

اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول نےکہاموسم ابرآلودہوگاکوئی نہیں ہوگابلاول صاحب آپ آئیں، فضل الرحمان 23مارچ کی شام کو آجائیں۔عمران خان کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، اقتدارمیں ٹائم اتنی تیزی سے گزرتا ہے پتا ہی نہیں چلتا۔

دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ ہواہے، یو بی این اوربی آرایل نے ملکربی این اے بنائی ہے، ہماری فوج کی تاریخ ہے جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، انشااللہ بی این اے اور ٹی ٹی پی جو کرے گی پاک افواج ،قوم ملکرمقابلہ کریں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوناچاہیے قومی ذمہ داری کا خیال ہوناچاہیے، نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا۔

صدارتی نظام کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ایمرجنسی ،صدارتی نظام کی کابینہ میں وزیراعظم نے کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی وزیر ٹی وی پر کہتا ہے تو  اس کامیں جواب دہ نہیں ہوں، ایمرجنسی اورصدارتی نظام کامجھےنہیں پتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیاکوافغانستان کی مددکرناچاہئے، 5فروری کویوم یکجہتی کشمیرہے، راشدسےکہوں گاکہ لال حویلی کےباہریوم یکجہتی منایا جائے ، ابھی بھارتی فورس نے5پرامن کشمیریوں کی جان لی ہے۔

پاک چین اور امریکا تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین سے مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، چین ہمالیہ سے بلند دوست ہے، امریکا سپر پاور ہے ، اس سےبھی تعلقات رکھنےہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے کسی کوناراض کردیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کوہمارے آئی ایم ایف جانےپراعتراض نہیں، آئی ایم ایف جاناہماری ضرورت ہے، اپوزیشن آئی ایم ایف جاتی تھی تووہی باتیں ہوتی تھیں جوآج ہورہی ہیں، آئی ایم ایف سے اس دن جان چھوٹےگی جس دن معیشت مضبوط ہوگی۔

مشہور خبریں۔

یہ خون ابلتا ہی جا رہا ہے

?️ 29 دسمبر 2022عراق میں فتح کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس

ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نیب قانون میں ترامیم بنیادی حقوق سے متصادم ہیں یا نہیں۔سپریم کورٹ

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نیب

اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:    اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

لبنان میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے بارے میں ترکی کا نقطہ نظر

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی ترکی کے

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن

اسلام آباد ہائیکورٹ: بینکوں کے منافع پر عائد 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس معطل

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 2 برس کے

گل پلازہ سانحےکا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بڑا جرم ہے۔ مراد علی شاہ

?️ 23 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے