?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے، ایک ڈھونگ رچایا گیا۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے، 24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس گھناؤنے جرم سے پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کا ستون سمجھا جاتا ہے، ووٹ کا صحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتا ہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ایک پولنگ اسٹیشن پر گیا تو پریزائیڈنگ افسر نے رجسٹرڈ 750 ووٹ بتائے، لیکن اس پولنگ اسٹیشن میں 900 سےزائد ووٹ کاسٹ کروائے گئے۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف ہڑتال کے سبب صنعتی پیداوار جزوی طور پر متاثر
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز (ہفتے کو)
ستمبر
ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ مانگے، پوڈکاسٹر کا دعویٰ
?️ 8 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
جان لیوا انصار اللہ نے تل ابیب پر حملہ کیا / صیہونی کیمپ بدامنی کا شکار ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے ایک مشہور تجزیہ نگار نے مقبوضہ علاقوں
مئی
ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی بحث پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان
جون
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر
عدالتی اصلاحات نہ کی گئی تو ملک اقتصادی بحران کا شکار رہے گا
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں
جون
مسلسل بمباری کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاص طور پر
نومبر
عیدالاضحی کے موقع پر یمن میں جنگ بندی کے استحکام پر اتفاق
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ مستعفی حکومت اور یمن
جولائی