اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو طبی سہولیات کی فراہمی اور جیل سے منتقلی کی درخواست ملتوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو طبی سہولیات کی فراہمی اور اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے و کیل نے چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل کی بجائے ہاﺅس اریسٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یہ نہ ہو ہم آرڈر پاس کریں اور اس پر عمل نہ ہو.

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے دلائل دیے کہ نواز شریف کو سزا یافتہ ہونے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیرون ملک بھیجا گیا اور سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھی ہاﺅس اریسٹ رکھا گیا وکیل نے دلائل دیے کہ حکومت اگر اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو تو عدالت مداخلت کر سکتی ہے. عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الہی کا اسلام آباد میں کوئی گھر ہے؟ کیا آپ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ہاﺅس اریسٹ کی درخواست دی ہے؟ جس پر ان کے وکیل نے دلاخل دیے کہ پرویز الہی کے خلاف تمام مہم حکومت کی طرف سے ہی چلائی جا رہی ہے.

جسٹس ارباب محمد طاہر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے تمام قانونی تقاضے تو پورے کریں، اگر آج آپکی کوئی درخواست ہوتی تو ہم سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بلا لیتے. قیصرہ الہی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جیل میں چوہدری پرویزالہی سے ملاقات کی ہے اور ان کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی وہیل چیئر پر مجھ سے ملنے آئے تو انہوں نے کہا میری طبیعت ٹھیک نہیں پرویز الٰہی کہ وکیل نے کہا کہ عدالت درخواست زیرالتوا رکھ لے ہم ہاﺅس اریسٹ کی درخواست دائر کریں گے.

مشہور خبریں۔

امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا

جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر

?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

میانمار فوج کے کمانڈر جنگی مجرم ہیں؛ اقوام متحدہ کا اعلان

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:میانمار میں فوجی بغاوت کے سلسلہ میں رپورٹ کے منظر عام

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد

قوم نے ثابت کردیا کہ عمران ہی واحد قومی رہنما ہیں

?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ

کیا متحدہ عرب امارات یمن کی جنگ سے دستبردار ہو گیا ہے؟ سعودی عرب کا ردعمل کیا ہو گا؟:عطوان

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عطوان نے یمن کی انصار اللہ کی فوجی طاقت اور متحدہ

یمنی دارالحکومت پر جارحیت پسندوں کے فضائی حملے جاری

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں میں سلسلہ وار فضائی

امریکہ میں ہاکی گراؤنڈ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک و زخمی

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ میں ہاکی کے میدان میں فائرنگ کے واقعے میں کئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے