کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا

?️

جہلم: (سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا، یہ عمران خان کو لوگوں کو نظر میں گرانے کی کوشش کررہے ہیں، کیا عوام ان کی فرمائشی کہانیوں کو قبول کریں گے؟

شاہ محمود قریشی  نے جہلم میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج پاکستان کے دلوں پر راج کررہا ہے، اس کو لوگوں کو نظر میں گرانے کی کوشش کررہے ہیں، بتاؤ ان کے منصوبوں کو کامیاب ہونے دیں گے کل رات ایک فلم چلائی گئی اور ناٹک رچایا گیا، ایک عمر فاروق جن کی تاریخ بھی آپ کے سامنے ہے، ان کو ٹی وی پر لاکر ایک کہانی گھڑی گئی، کیا عوام ان فرمائشی کہانیوں کو قبول کریں گے؟ لوگ آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے لوگوں میں شعور آچکا ہے۔

میں نے لوگوں کی سیاسی نبض پر ہاتھ رکھ کر دیکھا ہے کہ سیاسی بخار کتنا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ قوم کے تیور بدل چکے ہیں، پاکستان کی عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، جی ٹی روڈ نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کا کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات کو ایک پروگرام میں عمر فاروق کو لایا گیا اور جھوٹ بولا گیا۔

حکومت فوری الیکشن کیلئے آمادگی ظاہر کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف کی تقرری ہمارا ایشو نہیں،آرمی چیف لگنے سے مسئلہ نہیں بلکہ لگانے والوں سے ہے۔آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ جہاں سے ہو رہا ہے،وہ پاکستان سے مفرور ہے۔ فواد چوہدری نے دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

کرپشن کا معاملہ عمران خان نے آکر اٹھایا،رات کو ایک پروگرام کو عمر فاروق کو لایا گیا اور جھوٹ بولا گیا،سوالات ہونے چاہئیں لیکن جھوٹ نہیں۔ بتانا چاہتا ہوں کہ عمر فاروق ظہور نامی بندے کو گھڑی نہیں بیچی گئی،احسن گجر نے واضح کیا کہ فرح خان عمر فاروق سے کبھی نہیں ملی،عمر فاروق ظہور پر خود کیس بنا ہوا ہے، بعد میں وہ پاکستان آیا۔عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری کے ایک،ایک 24،20 ارب کا ہے۔

عمران خان پر الزام لگا کہ انہوں نے قانون کے مطابق گھڑی بیچی تھی،عمران خان اور اسکی جماعت ہی کرپشن کیخلاف بیانیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ضروری ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی پر کوئی الزام لگے،ہمارے پاس جواب ہونا چاہیے،جتنا ہم دوسروں کو جوابدہ سمجھتے ہیں اتنا ہم خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغرب کو اسرائیل کے جنگی جرائم سے خود کو دور رکھنا چاہیے

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے استنبول میں بین الاقوامی

گزشتہ سال عراق،فیصلہ کن انتخابات سے لے کر اسرائیل کے خلاف شکایت تک

?️ 29 دسمبر 2025 گزشتہ سال عراق،فیصلہ کن انتخابات سے لے کر اسرائیل کے خلاف

صیہونی جنرل: فوج شام کے اندر اسٹریٹجک پوائنٹس پر موجود ہے

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایال ضمیر نے

صہیونی شہید نصراللہ کے خون کا اثر دیکھیں گے: عراقچی

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے نصر اللہ

داعش کا میڈیا و لاجسٹک انچارج پاکستان-افغانستان سرحد سے گرفتار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:داعش کے اہم رہنما اور ترکی کے شہری اوزگور آلتون

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی مالی امداد

?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میگزین کے مطابق افریقی اور ایشیائی ممالک کو دی جانے

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث، سیکریٹری خارجہ نے ثبوت پیش کردیے

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر

اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد

?️ 18 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے