اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد

?️

کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے اچانک انتقال کر جانے اور ان کی لاش ان کے کمرے سے ملنے پر ان کے مداح غم سے نڈھال ہیں۔

سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اور فیس بک پیج سے شیئر کی گئی، جس میں اداکارہ کے دنیا فانی سے کوچ کرجانے کی تصدیق کی گئی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر بتایا گیا کہ اداکارہ کو ان کے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا۔

پوسٹ کے مطابق اداکارہ کو 18 اپریل کی صبح کو ان کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

پوسٹ میں اداکارہ کی موت سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ان کی موت یو اے ای میں ہوئی یا امریکا میں؟

سعیدہ امتیاز متحدہ عرب امارات سمیت امریکا میں بھی زندگی گزارتی رہی ہیں، ان کی پیدائش یو اے اے میں ہوئی، تاہم ان کی پرورش امریکا میں ہوئی، ان کے پاس دونوں ممالک کی شہریت تھی۔

سعیدہ امتیاز کشمیری والدین کے ہاں یو اے ای میں پیدا ہوئیں اور امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ دوبارہ متحدہ عرب امارات آئیں اور چند سال قبل انہوں نے پاکستانی فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا۔

سعیدہ امتیاز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی بائیوگرافی فلم ’کپتان‘ میں بھی کام کیا تھا اور اس میں انہوں نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ دیگر پاکستانی فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاچکی تھیں۔

سعیدہ امتیاز نے جاوید شیخ کی ہدایت اور پروڈیوس کردہ فلم ’وجود‘ میں بھی کام کیا اور وہ جلد ہی شہروز سبزواری کے ساتھ کامیڈی فلم ’قلفی‘ میں بھی دکھائی دینے والی تھیں۔

علاوہ ازیں سعیدہ امتیاز نے بھارت میں بھی متعدد شارٹ فلموں سمیت دیگر منصوبوں میں کام کیا اور انہوں نے چار سال تک شوبز کیریئر کے حوالے سے بھارت میں گزارے۔

سعیدہ امتیاز سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی تھیں اور وہ مداحوں کو باخبر اور خوش رکھنے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی تھیں۔

بعض مرتبہ انہیں ان کی بولڈ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم انہوں نے کبھی مداحوں کی ناراضی پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔

سعیدہ امتیاز نے انتقال سے قبل بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے تنہائی کا ذکر کیا تھا، تاہم انہوں نے کبھی حالیہ دنوں میں ڈپریشن یا کسی اور طرح کی پریشانی یا بیماری کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

ان  کے اچانک انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی عافیت کی دعائیں بھی کیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی نژاد امیدوار کی نیویارک اسٹیٹ سینیٹ پرائمری الیکشن میں شاندار جیت

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:  عبیر قواس، ایک فلسطینی نژاد امریکی سماجی کارکن، نے کوئینز

امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں

صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے

ٹرمپ حکومت ایرانی اسکول پر حملے کی تحقیقات کے نتائج چھپا رہی ہے: ایسوسی ایٹڈ پریس

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت میناب

اقوام متحدہ نے یمن میں اس سال کے آخر تک شدید قحط سے خبردار کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے ایک رپورٹ میں خبردار

مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس: سنی اتحاد کونسل کے وکیل کا آئینی بینچ پر اعتراض

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت

خطے کی تازہ صورتحال پر امریکی ذرائع ابلاغ کا ردعمل

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے خطے میں گزشتہ گھنٹوں کے دوران پیش

ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے