?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافیوں اور اینکر پرسن سے ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے صحافیوں سے حالیہ ملاقات میں کہا کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس معاملے پر پیچھے بیٹھ کر سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتا ہے کوئی ایسا چیف آئے جو نوازشریف کے معاملات اور کیسز کا خیال رکھے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ امریکہ سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات بہتر چاہتا ہوں۔امریکا کے معاملے میں ذاتی مفاد پر قومی ترجیحات کو فوقیت دوں گا۔ حکومت سے مذاکرات سے متعلق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا میسج آیا کہ کمیٹی سے مذاکرات کریں لیکن میں نے انکار کردیا ۔
الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔صاف شفاف الیکشن ہی بحران کا واحد حل ہیں۔
امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔امریکا نے میری حکومت گرائی تھی لیکن ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر میں دبئی لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کے خلاف کیس کریں گے۔انہوں نے توشہ خانہ کیس سے متعلق مزید کہا کہ جو سامان فروخت کیا وہ اسلام آباد میں فروخت کیا، رسیدیں اور تاریخ توشہ خانہ میں موجود ہیں ۔
توشہ خانہ سے متعلق جب گواہی میں جائیں گی کیس ختم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا گھڑی فروخت کرنے سے متعلق عمر فاروق کے بیان پر ردعمل آ گیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا،کل نجی ٹی وی چینل اور اینکر شاہزیب خانزادہ نے مشہور فراڈیے کی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان پر کہا کہ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں نجی ٹی وی چینل،اینکر شاہزیب خانزادہ اور جعلساز کے خلاف نہ صرف پاکستان میں بلکہ یوکے اور یو اے ای میں بھی مقدمہ چلانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے جاری حملوں کا لبنان کا حل کیا ہے؟
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور حکومت
مئی
کابل دھماکوں پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے کابل میں ہونے والے دہشتگرد
اگست
نیتن یاہو حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: گیلنٹ، جسے نیتن یاہو نے برطرف کر دیا تھا اور اس
فروری
وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ
?️ 4 اگست 2022ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ
جنوری
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے
اپریل
مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 22 جنوری 2022ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مانتے ہیں
جنوری
بائیڈن ریاض کی راہ میں
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض کے بارے میں واشنگٹن
جون