دہشت گردی پاکستان کے اولین مسائل میں سے ایک ہے:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کے پولیس پر حملے میں چھ اہلکاروں کی ہلاکت پر اپنے مذمتی پیغام میں دہشت گردی کو پاکستان کے اولین مسائل میں سے ایک قرار دے دیا ہے .

لکی مروت پولیس کے مطابق بدھ کی صبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چوک عباس پر معمول کی گشت پر مامور چھ پولیس اہلکار چل بسے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر فی الحال درج نہیں ہوئی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہماری مسلح افواج اور پولیس نے بہادری سے دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کیا ہے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں شہباز شریف نے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے.

ادھر لکی مروت کے مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جمشید علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پولیس موبائل گاڑی کے ساتھ پیش آیاتمام اہلکار موبائل گاڑی میں سوار تھے، جن کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے، البتہ وہ اتنا بتاسکتے ہیں کہ لکی مروت میں بھی دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے.

لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر میڈیا تک کافی تاخیر سے پہنچی کیونکہ جائے وقوعہ کا علاقہ اس ضلع کا ایک دور افتادہ مقام ہے مقامی ذرائع ابلاغ تک یہ خبر نو بجے کے بعد پہنچی یہ علاقہ میانوانی کی سرحد کے ساتھ لگا ہوا ہے، جو کہ ایک غیر گنجان آباد (ویرانہ) علاقہ ہے اور ہسپتال سے کافی دور ہے 10 بجے تک شہدا کو ہسپتال بھی منتقل نہیں کیا گیا تھا.

مقامی صحافیوںکے مطابق ضلع لکی مروت میں تین ہسپتال ہیں اور پولیس مقامی صحافیوں کو معلومات دینے سے گریز کررہی ہے کہ آیا کون سے ہسپتال میں لاشوں کو منتقل کیا جائے گا مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد پولیس اہلکاروں کی سرکاری کلاشنکوفیں بھی ساتھ لے گئے ہیں، تاہم پولیس نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے. ذرائع کا کہنا تھا تاہم پچھلے واقعات میں بھی ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر نامعلوم افراد سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے جاتے ہیں پولیس ترجمان شاہد حمید نے چھ پولیس اہلکاروں کے جانے سے گزرنے کی تصدیق کی، جن میں انچارج علم دین، ڈرائیور دل جان، ڈی ایف سی احمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل زبیر، ایف آر پی سپاہی علی عثمان اور کانسٹیبل محمود خان شامل ہیں پولیس ترجمان کے مطابق علاقے ”شہاب خیل“ میں ہفتہ وار بدھ بازار لگتا ہے اور پولیس اسی بازار میں سکیورٹی کے لیے جارہی تھی.

مشہور خبریں۔

یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے

امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: گن وائلنس آرکائیو کی رپورٹ، جس میں اس بات کا

توانائی کے تحفظ کے لیے بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کریں، وفاق کا صوبائی حکومتوں کو خط

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں، آزاد جموں و

کیا قطر میں حماس کے دفاتر بند ہونے والے ہیں؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں حماس تحریک کے ایک رہنما نے اس

کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے

ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو

5 میں سے 1 امریکی اسلحے کے تشدد میں اپنا خاندان کھو چکا ہے

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستہائے متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے