?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت دینے، اچھی طرح بات کرنے، احترام کرنے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔
اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے مثال دی کہ جس طرح ڈرامے میں ہانیہ عامر کے کردار کی منگنی کسی اور سے ہوئی ہوتی ہے لیکن اس سے شادی نہیں ہوتی اور پھر اس کی کسی دوسرے شخص سے شادی ہوجاتی ہے جو انہیں پہلے منگیتر سے زیادہ عزت اور پیار دیتے ہیں، ایسے ہی معاملات حقیقی زندگی میں بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنے کردار نتاشا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کردار جیسے لوگ بھی حقیقی زندگی میں موجود ہیں۔
اریج چوہدری کے مطابق ڈرامے میں انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، خواتین عزت و احترام دینے، اچھی طرح بات کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں، وہ ان سے متاثر ہوتی ہیں۔
اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہوتو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے کردار سمیت ڈرامے کے تقریبا تمام کرداروں کو سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ خطے کے دوسرے ممالک میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اریج چوہدری نے شادی شدہ خاتون نتاشا کا کردار ادا کیا ہے جو کہ پہلے سے شادہ شدہ مرد عدیل یعنی عماد عرفانی سے محبت کرنے لگتی ہیں۔
ڈرامے میں عدیل کے کردار کی پہلے ہانیہ عامر کے کردار سے منگنی ہوئی ہوتی ہے لیکن وہ ان سے شادی نہیں کرتے اور بعد ازاں وہ نعیمہ بٹ یعنی رباب سے شادی کرتے ہیں لیکن وہ شادی کے بعد بھی دوسری خواتین میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔
ڈرامے میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کو اہلیہ اور شوہر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
آبنائے ہرمز میں ہم نے دو ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کیا: امریکہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے
جون
لبنان میں ظلم و بربریت جاری رہی تو اسرائیل کو بھرپور جواب ملے گا: انصار اللہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک ممتاز رکن محمد الفرح
جون
عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان
اکتوبر
یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو
جولائی
برازیل کے ٹرمپ کو ریاض کے متنازعہ زیورات کی کہانی
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کے سعودی عرب کی طرف
مارچ
صیہونی حکومت آبادکار دہشگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے: فلسطینی عہدیدار
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:فلسطینی کمیٹی کے عہدیدار نے صیہونی کابینہ پر الزام عائد کیا
جون
بحرینی عوام کے آل خیلفہ اور صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بحرینی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے
اپریل
حزب اللہ کے سامنے بے بسی سے لے کر اندرونی بحرانوں تک صیہونی فوج کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی داخلی بحرانوں، حزب اللہ کے ساتھ چیلنجز اور غزہ کی
دسمبر