?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کے پولیس پر حملے میں چھ اہلکاروں کی ہلاکت پر اپنے مذمتی پیغام میں دہشت گردی کو پاکستان کے اولین مسائل میں سے ایک قرار دے دیا ہے .
لکی مروت پولیس کے مطابق بدھ کی صبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چوک عباس پر معمول کی گشت پر مامور چھ پولیس اہلکار چل بسے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر فی الحال درج نہیں ہوئی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہماری مسلح افواج اور پولیس نے بہادری سے دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کیا ہے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں شہباز شریف نے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے.
ادھر لکی مروت کے مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جمشید علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پولیس موبائل گاڑی کے ساتھ پیش آیاتمام اہلکار موبائل گاڑی میں سوار تھے، جن کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے، البتہ وہ اتنا بتاسکتے ہیں کہ لکی مروت میں بھی دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے.
لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر میڈیا تک کافی تاخیر سے پہنچی کیونکہ جائے وقوعہ کا علاقہ اس ضلع کا ایک دور افتادہ مقام ہے مقامی ذرائع ابلاغ تک یہ خبر نو بجے کے بعد پہنچی یہ علاقہ میانوانی کی سرحد کے ساتھ لگا ہوا ہے، جو کہ ایک غیر گنجان آباد (ویرانہ) علاقہ ہے اور ہسپتال سے کافی دور ہے 10 بجے تک شہدا کو ہسپتال بھی منتقل نہیں کیا گیا تھا.
مقامی صحافیوںکے مطابق ضلع لکی مروت میں تین ہسپتال ہیں اور پولیس مقامی صحافیوں کو معلومات دینے سے گریز کررہی ہے کہ آیا کون سے ہسپتال میں لاشوں کو منتقل کیا جائے گا مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد پولیس اہلکاروں کی سرکاری کلاشنکوفیں بھی ساتھ لے گئے ہیں، تاہم پولیس نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے. ذرائع کا کہنا تھا تاہم پچھلے واقعات میں بھی ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر نامعلوم افراد سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے جاتے ہیں پولیس ترجمان شاہد حمید نے چھ پولیس اہلکاروں کے جانے سے گزرنے کی تصدیق کی، جن میں انچارج علم دین، ڈرائیور دل جان، ڈی ایف سی احمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل زبیر، ایف آر پی سپاہی علی عثمان اور کانسٹیبل محمود خان شامل ہیں پولیس ترجمان کے مطابق علاقے ”شہاب خیل“ میں ہفتہ وار بدھ بازار لگتا ہے اور پولیس اسی بازار میں سکیورٹی کے لیے جارہی تھی.


مشہور خبریں۔
شام کے حالات صہیونی حکومت کے حق میں
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: عبدالکریم خلف، اسٹریٹجک اور سیکورٹی امور کے ماہر، نے زور
جولائی
جارج عبداللہ: سید حسن نصر اللہ دنیا میں عرب اور انسانی وقار کی علامت ہیں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کی ممتاز شخصیت جارج عبداللہ
ستمبر
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
راولپنڈی میں سیلابی صورتحال؛ وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے
جولائی
پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
?️ 3 مئی 2022(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
مئی
ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے
مئی
بیروت کے مہلک واقعے میں19 مجرم کئے گئے گرفتار
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر
دسمبر