?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس چیز کا اعتراف کیا ہے کہ کراچی کے لوگ فنڈز دینے اور خدمت خلق میں سب سے آگے ہیں۔ جگر یا گردے کا ٹرانسپلانٹ بہت پیچیدہ بیماری ہے سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بیماری سے علاج کی سہولت سب کو ملےاس کے لئے آپسی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایف پی سی سی آئی کا شکریہ جنہوں نے این آئی وی سی ڈی کی اگاہی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ جگر یا گردے کا ٹرانسپلانٹ بہت پیچیدہ بیماری ہے، دعا ہے کوئی دشمن بھی ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہوا،حکومت سندھ چاہتی ہے یہ (علاج) کی سہولت سب کو ملے، اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ’یہ حقیقت ہےکہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ فنڈز دیتے ہیں اور خدمت خلق میں ہرسطح سےآگےہیں‘۔انہوں نے کہا کہ 3 اسپتالوں کو 18ویں ترمیم کے بعد 90 کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے تھے، جن کو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا گیا اور تین اسپتالوں کو اب تک22 ارب روپے دے چکے ہیں۔مراد علی شاہ نے این آئی سی وی ڈی کو فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے استعمال کی سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے۔
مشہور خبریں۔
بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری تنازع میں واشنگٹن کے اسرائیلی ثالث کے انتخاب میں پس پردہ حقائق
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی
اکتوبر
اگلی جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا: حزب اللہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کی مرکزی کونسل کے
اگست
190 ملین پاﺅنڈز، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
مارچ
غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی انزوا کی طرف دھکیل رہا ہے: مغربی میڈیا
?️ 10 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی تنہائی کی طرف
اگست
مسلح انتفاضہ کو تمام خطوں میں پھیلانےکی ضرورت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اکتوبر
نتن یاہو نے معیشت کو اپنی سیاسی قربان گاہ پر چڑھا ! وجہ ؟
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زمان یسرائیل” کے ایک تجزیہ کار کا کہنا
مئی
امریکہ میں فائرنگ کے مزید واقعات؛7 افراد ہلاک
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں دوسروں کی زندگیاں چھیننے کیلئے بنایا جانے والا اسلحہ
جون
برطانیہ نے روسی طیاروں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا
مارچ