حکومت اور اپوزیشن کے مابین  میچ کے انکارپر فیاض الحسن کا ردعمل

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️

لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے مابین 9 اکتوبر کو شیڈول کرکٹ میچ میں شرکت سے انکار کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی طرح کسی سازش کا شکار نہ ہو شائقین کرکٹ ن لیگ کے اس فیصلے سے بہت مایوس ہوئے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کی طرح سازش کا شکار ہوکر دوستانہ میچ میں شرکت سے انکار نہ کرے، شائقین کرکٹ ن لیگ کے اس فیصلے سے بہت مایوس ہوئے ہیں، ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کرکٹ میدان آباد کرنے میں موجودہ حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے مابین شیڈول میچ میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ن لیگ کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ ایک جانب حکومت کی جانب سے ہمیں چور اور ڈاکو کہا جاتا ہے اور دوسری جانب کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی جاتی ہے، حکومت اگر اپوزیشن سے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنا چاہتی ہے تو پہلے ملکی حالات اور اپنا رویہ درست کرے، ملک اس قسم کی عیاشیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ایک ہفتہ پہلے ہی فیاض چوہان کو کرکٹ میچ میں عدم شرکت کے حوالے سے آگا ہ کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان سے اپوزیشن رہنما علی حیدر گیلانی نے رابطہ کرکے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرکٹ میچ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی تھی ۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے ، اس ضمن میں علی حیدر گیلانی اور فیاض الحسن چوہان کی ملاقات بھی ہوگی۔حکومتی اور اپوزیشن کی کرکٹ ٹیموں کا یہ میچ ایک یادگار اور تاریخی میچ ہوگا۔

اپوزیشن ٹیم میں ملک ندیم کامران، تنویر اسلم سیٹھی، ظہیر اقبال، جہانگیز خانزادہ، رضا علی ربیڑہ، شعیب بھرتھ، میاں نوید، بلال اکبر، ندیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی ٹیم میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر حافظ ممتازاحمد، سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر کھیل تیمور بھٹی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیرعنصر مجید نیازی، ملک عمر فاروق، حنیف پتافی، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، سردار حسین بہادر دریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاؤس یا قذافی سٹیڈیم میں کروائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپوزیشن سے رابطہ کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے مداخلت کی اپیل

?️ 24 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

چارلس ڈی گال کا طیارہ بردار بحری جہاز خطے سے نکل رہا ہے

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال مشرقی بحیرہ

اسرائیل کی خصوصی آپریشن میں رسوا کن شکست!

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے گزشتہ ہفتے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ

’مسٹر بیسٹ‘ کے گروپ نے ٹک ٹاک کو 20 ارب ڈالر کی پیش کش کردی

?️ 31 جنوری 2025سچ خبریں: ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی

سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 34 سال قید کی سزا

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ

بحرین میں 8 شہریوں کو دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی سزا

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:آٹھ بحرینی شہریوں کو دہشت گردی کے بے بنیادالزامات کے تحت

ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ

صہیونی دشمن کے خلاف جنگ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے: مہدی المشاط

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے