رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضاف

?️

لاہور: (سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کر دیا۔

وزیراعظم پاکستان ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرکی 3030روپے کے بجائے 3700 روپے میں فروخت جاری ہے۔

گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اور دکاندار بے بس ہیں۔ ایل پی جی کے دو بڑے جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے بارڈر پروافر ایل پی جی موجود ہے۔عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جانے لگی۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپوٹرز نے سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے سے انکار کردیاہے۔ پاک ایران باڈر پر بہت بڑی تعداد میں ایل این جی موجود ہے ۔مافیا جان بوجھ کر رمضان المبارک میں ایل این جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنا چاہتاہے۔آئے روز قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا جاتا ہے جس سے غریب دکاندار بے بس نظر آتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مافیا کیخلاف اقدامات اٹھائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی ایل این جی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے

اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب، سول و عسکری قیادت شریک

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں

ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے ان کی ٹیم شدت سے کوششیں کر رہی ہے

?️ 4 اکتوبر 2025ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے ان کی

موریتانیا کا اسرائیل کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر شدید ردعمل

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:موریتانیا نے اسرائیل کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے

ہالوی قانونی طور پر دستبردار

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہالوی، جنہوں

حکومت کے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات جاری

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ بلوچستان

255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے

واٹس ایپ پر 266ملین ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا گیا

?️ 3 ستمبر 2021ڈبلن(سچ خبریں) آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے واٹس ایپ پر 266 ملین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے