?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا ہے جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی کا بلدیاتی نظام بھی ایران کے دارالحکومت تہران کی طرح خودمختار ہونا چاہیے۔ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے۔ یہ شہر سالانہ 50 کروڑ ڈالر اکٹھا کرتا ہے لیکن کراچی مشکل سے 2 کروڑ ڈالر بھی اکٹھا نہیں کرتا
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں، ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی۔
وزیر اعظم نے کہا ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی جب خوش حال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، پاکستان کے لیے کراچی کو خوش حال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے ملتا ہے لیکن اسے کچھ نہیں ملا ، کراچی کو 60 سال سے دیکھ رہا ہوں ، اس روشنیوں کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے کیونکہ کبھی بھی کراچی کے انتظامی نظام پر توجہ نہیں دی۔
شہر قائد کے حوالے سے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایران کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے۔ یہ شہر سالانہ 50 کروڑ ڈالر اکٹھا کرتا ہے لیکن کراچی مشکل سے 2 کروڑ ڈالر بھی اکٹھا نہیں کرتا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ لندن اور تہران کی طرح کراچی کو بھی خود مختاری دی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے، اگلے ماہ ’کے 4‘ شروع کردیا جائے گا ، امید ہے کہ 2023 میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا اور کراچی کو کینجھر جھیل سے اضافی پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام تحقیق ایک بات ہی کرتی ہے کہ ایک بیماری پورے گھر کو مقروض کردیتی ہے، اسی لئے میں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب بھی اللہ نے موقع دیا میں صحت کا جامع منصوبہ شروع کروں گا۔ خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنمس مل چکی ہے، جس کے تحت ہر سال 10 لاکھ روپے تک کا خرچہ برداشت کیا جائے گا۔ مارچ2022تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ کے لوگوں کو بھی ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، دفتر خارجہ
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
ستمبر
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے : حریت کانفرنس
?️ 15 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد
?️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی
اکتوبر
امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ
جون
وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟:سندھ ہائی کورٹ
?️ 9 مارچ 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی
مارچ