?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کے سابق چیئرمین اور ماہرِ معاشیات شبّر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے موجودہ مالیاتی نظام کے تحت کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ نہیں کر سکتا، کیوں کہ اسٹیٹ بینک زرِمبادلہ پر سخت کنٹرول رکھتا ہے، ورچوئل اثاثے اب بھی حوالہ کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (پی آئی آئی اے) کے زیر اہتمام ہفتے کے روز منعقدہ ایک سیشن بعنوان ’پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو کرنسی کا اپنانا: امکانات اور خدشات‘ سے خطاب کرتے ہوئے شبّر زیدی نے ڈیجیٹل کرنسیوں سے جڑے خطرات اور مواقع پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے لیے ایک قانون پاس ہو چکا ہے اور یہ پارلیمان میں زیرِ بحث ہے، تاہم ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسیاں اپنی ساخت کے اعتبار سے ریگولیٹ کرنا مشکل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسیاں اس لیے پروان چڑھتی ہیں، کیوں کہ ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا، ایک غیر ریگولیٹڈ کرنسی کو ریگولیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ امریکا میں کرپٹو مارکیٹ وسیع پیمانے پر اپنائی گئی ہے، لیکن فرق یہ ہے کہ وہاں زرِمبادلہ کا نظام زیادہ آزاد ہے، پاکستان میں کمرشل بینک اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ڈالر خرید اور فروخت نہیں کر سکتے۔
پاکستان موجودہ نظام کے تحت ورچوئل کرنسی کو ریگولیٹ نہیں کر سکتا، تقریباً 90 لاکھ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے رکھتے ہیں۔
اعتماد اور قبولیت
شبّر زیدی نے اندازہ ظاہر کیا کہ تقریباً 90 لاکھ پاکستانی ورچوئل کرنسیوں کے مالک ہیں یا ان میں لین دین کرتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی بٹ کوائن ہے، جو ایک غیر مرکزیت یافتہ ڈیجیٹل اثاثہ ہے, جس کے لین دین بلاک چین پر ریکارڈ ہوتے ہیں اور جس کا اجرا کسی مرکزی بینک کے تابع نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کرنسیاں پہلے ہی لین دین کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، خصوصاً چین کے ساتھ تجارتی انڈر انوائسنگ میں، جو حوالہ نظام سے مشابہ ہے، یہ بات تیزی سے یا سست روی سے اپنانے کی نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہمارا نظام اسے ریگولیٹ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام کرنسیاں اعتماد پر مبنی ہوتی ہیں، جیسا کہ آج امریکی ڈالر یا ماضی میں برطانوی پاؤنڈ، اسی طرح، مستقبل میں کوئی قابلِ اعتماد ڈیجیٹل کرنسی دنیا بھر میں ادائیگی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ اثاثوں پر مبنی کرپٹو کرنسیاں جاری کی جا سکتی ہیں، لیکن اس کی طلب کمزور رہے گی، کیوں کہ غیر ریگولیٹڈ ڈیجیٹل اثاثے رکھنے والوں کو کالا دھن سفید کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے غیر ملکی مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے باضابطہ طور پر کرپٹو کرنسیوں کو مسترد کیا ہے، جب کہ امریکا میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
مزید برآں، انہوں نے کرپٹو کرنسیوں کو امریکی سیاسی مباحثوں سے بھی جوڑا اور دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فیڈرل ریزرو کی مزاحمت کے بعد انہیں سپورٹ کیا۔
شبّر زیدی کے مطابق ایک بینکر نے کہا کہ ٹرمپ فیملی نے اپنے دورِ حکومت میں ورچوئل کرنسیوں سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کمائے۔
ڈیجیٹلائزیشن بمقابلہ کرپٹو
شبّر زیدی نے پاکستان کے مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں پیش رفت کو تسلیم کیا، لیکن اس بات پر زور دیا کہ کرپٹو ایک الگ دائرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا مطلب ہے ڈاکیومنٹیشن اور ٹریس ایبلٹی، کرپٹو اس کے برعکس گمنامی اور عدم کنٹرول پر پروان چڑھتی ہے۔
سیشن میں موجود ماہرین نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں ورچوئل کرنسیوں کا استعمال ممکنہ طور پر بڑھتا رہے گا، خاص طور پر اس وقت جب زرِمبادلہ پر سخت کنٹرول بین الاقوامی ادائیگیوں کے دوسرے ذرائع محدود کر دیتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کن حراستی مراکز نے گوانتاناموبے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے غزہ میں صیہونی حکومت
مارچ
اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
اگست
خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
ہم امریکی صنعتوں کے غلام نہیں بن سکتے: پیڈرو سانچز
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:ہسپانیہ کے وزیراعظم پیڈرو سانچز نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے
فروری
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 یو سیز میں سے 7 پر پیپلز پارٹی، 4 پر جماعت اسلامی کامیاب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر
مئی
اماراتی کارندوں کی انصاراللہ کے خلاف زمینی حملے کی تیاری
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:اماراتی حمایت یافتہ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے خلاف وسیع
اپریل
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری
فلسطینیوں کی قید میں موجود صیہونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری