?️
لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہٹائے جانے کا فیصلہ تین اگست کو ہی کر لیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیا لیکن مہلت ملنے کے باوجود دونوں افسران اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری نہیں لا سکے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جس کے بعد انہیں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف سیکرٹری نے چند ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کی سفارش بھی کی تھی۔ لیکن تعینات کیے جانے والے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بھی مایوس کُن ہی رہی۔
سابق چیف سیکرٹری کو جو ٹاسک دئے گئے تھے وہ پورے نہیں کر پائے جبکہ وزیراعلیٰ آفس کے ساتھ بھی ان کے معاملات چلتے رہے۔ جواد رفیق پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جواد رفیق ملک سول سیکرٹریٹ بھی بہت کم آتے تھے۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب پر اراکین اسمبلی سے نہ ملنے کا بھی الزام تھا۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بڑے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کرنے کے لیے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے پینل تیارکیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوا ئی گئی تھی ۔
سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی ۔ چیف سیکرٹری کے لیے کامران افضل، بابرحیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کا نام شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب کے لیے راؤ سردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا تھا ۔ تاہم گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دے دی تھی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے کامران علی افضل جب کہ آئی جی پنجاب کے لیے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دی گئی۔
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے تبادلے کا فیصلہ کرتے راؤ سردار علی خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ راؤ سردار علی مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی پنجاب ہیں۔ سیکرٹری صنعت و پیدوار اور ڈویژن کامران علی کا تبالہ کرتے ہوئے انہیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا۔راؤ سردار گذشتہ تین سالوں میں تعینات ہونے والے چھٹے آئی جی پنجاب ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ شمالی محاذ پر صیہونیوں کو کیسے چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ، جو غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے
جنوری
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم کی قیمت کے خلاف درخواست دائر
?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں
نومبر
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے تھے اور آخر کار
جنوری
غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار
دسمبر
سعودی عرب کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں زیادہ پیش رفت نہیں
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا
ستمبر
کشمیری پیر کو ”یوم شہدائے جموں “منائیں گے۔
?️ 4 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
نومبر
غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے
جنوری