?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگائی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔ سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ، جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی نہیں ہوتی، محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک صفحے پر ہیں۔عذراپیچوہو نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور ویکسین 12 سے17 سال کے بچوں کو لگائی جائے۔
یاد رہے محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر اسپتالوں کو معمو ل کے آپریشن کی اجازت دے دی ، اس سے قبل سندھ کےاسپتالوں میں کوروناکیسزبڑھنے پرصرف ضروری آپریشن کئے جارہے تھے۔خیال رہے سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.11 فیصد اور کراچی میں یہ شرح 8 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ: نیتن یاہو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: آسٹریلیا کے سابق وزیر خارجہ گیریٹ ایونز نے کہا ہے کہ
جولائی
ایک مشترکہ احساس؛ بیروت سے تہران تک
?️ 18 جون 2026سچ خبریں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق
جون
وینزویلا کے ساتھ امریکی مذاکرات ٹوٹنے کے اسباب
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے گزارش کیا
اکتوبر
اس وقت سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ کرنےکا اچھا موقع ہے:صیہونی قلمکار
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ایک صیہونی قلمکار نے سعودی عرب کے خلاف جاری اندرونی اور
جنوری
مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی
جنوری
روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان غزہ
اگست
سندھ: وزیر تعلیم نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
?️ 10 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں
مارچ
برطانوی وزیر داخلہ کی ٹریفک جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش پر ہنگامہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ کے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور
مئی