چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر ان کی سربراہی میں قائم بینچ نمبر ایک کے تمام مقدمات کی سماعت آج کے لیے منسوخ کردی گئی۔

پبلک ریلیشن افسر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 اپریل 2023 بروز بدھ کے لیے بینچ نمبر ایک کے حوالے سے عدالتی روسٹر پر نظر ثانی کی گئی ہے جس کی وجہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ناسازی طبیعت ہے‘۔

اس ضمن میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’تمام متعلقہ لا افسران/ ایڈووکیٹس جنرل/پراسیکیوٹرز جنرل/ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فائنل کاز لسٹ نمبر 17/2023 میں بینچ نمبر ایک کے سامنے 26 اپریل 2023 کو مقررہ کردہ تمام مقدمات ڈی لسٹ کیے جاتے ہیں‘۔

مذکورہ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تھا جس کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔

اس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ‏سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔

تاہم اس ضمن میں سپریم کورٹ رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بینچ نمبر 2 کے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

البتہ بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چنانچہ آج ‏سپریم کورٹ کے تین بینچز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جس میں بینچ نمبر 2 جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے، بینچ نمبر 3 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہے۔

مشہور خبریں۔

دہشت گردی کا مقابلہ کسی ایک سیاسی جماعت نے نہیں، سب نے مل کر کرنا ہے، بلاول بھٹو

🗓️ 13 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

ایرانی تارپیڈو میں دشمن کے جہازوں کے ڈھانچے کو تباہ کعرنے کی صلاحیت

🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں:   ایک ایرانی عسکری تجزیاتی ویب سائٹ نے خلیج فارس اور

فواد چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

🗓️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی

ہم کورونا کے خاتمے کے قریب ہیں: عالمی ادارہ صحت

🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے

شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد

🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی

ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ

🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

🗓️ 25 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے