پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا

اپوزیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے پر اپوزیشن اتحاد کو اسٹیبلشمنٹ کی واضح حمایت کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر وضاحت طلب کرلی جس سے بظاہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات مزید گہرے ہوگئے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی 5 اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے پیر کو کراچی میں طلب کی گئی اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کے روز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کو ملتوی کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیر کو سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے اور قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی طے شدہ تھا اس لیے ‘پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے زیادہ تر ممبر اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے’۔

تاہم سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کو سی ای سی اجلاس ملتوی کرنے کا بہانہ بنا کر پیپلز پارٹی نے در حقیقت پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں ایک واضح پیغام ان جماعتوں کو بھیجا ہے جو استعفوں کے حق میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی بادشاہ کے بیٹے پر فوج کے خلاف غداری کا الزام

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان میں جنگ کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیے جانے

یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

پورا مغرب ماسکو کے ساتھ برسر پیکار

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع Sergei Shoigu نے پولینڈ کے فوجی

وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کا دورہ قطر، عرب اسلامی سربراہی اجلاس

شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے

برکس گروپ میں شامل ہونے کے لیے جمہوریہ لاؤس کا اعلان

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے

 اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ

?️ 21 اگست 2025 اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ

سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے