?️
راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی اور متعلقہ اداروں سے رابطے برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر 100 سے زائد اسنائپرز تعینات کردیے گئے ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر نگرانی کے لیے 24 گھنٹے کنٹرول سینٹر میں موجود رہیں گے، سخت حفاظتی انتظامات کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو لے جانے والے کنٹینر کے گرد 2500 سے زائد پولیس اہلکاروں کو وقف کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ کنٹرول سینٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے حاصل کی گئی ویڈیو فوٹیج کی نگرانی کے لیے ایک افسر کو تعینات کیا گیا ہے، سینٹر کے انچارج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے فوکل پرسنز سے رابطے میں رہیں گے۔
کنٹرول سینٹر سے تمام معلومات علاقائی پولیس افسر (آر پی او)، سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو پہنچائی جائیں گی۔
سرکاری ہسپتالوں میں تعینات پولیس اہلکار ہائی الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں امدادی مراکز فعال رہیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں کے لیے آفیشل کارڈز اور شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔
پولیس اسٹیشن اور ہیڈ کوارٹر کی سطح پر ویڈیوز کی فلم بندی کو لازمی قرار دیا جائے گا، سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی نگرانی کریں گے۔
دہشت گردی اور تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لانگ مارچ کے دوران عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے کنٹینر پر ایلیٹ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات ہوں گے اور 3 حفاظتی باڑیں بھی لگائی جائیں گی۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی بھی شخص کو مرکزی کنٹینر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن شعیب علی، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی (صدر) محمد نبیل کھوکھر اور ایس پی سیکیورٹی فیصل سلیم کے ہمراہ گوجر خان کا دورہ کیا۔
سی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
پی ٹی آئی اسلام آباد اور پی ٹی آئی راولپنڈی نے آج روات میں پارٹی کے لانگ مارچ کے شرکا کے استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی اسلام آباد علی اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونین کونسل پارٹی ورکرز اور حمایتی روات میں لانگ مارچ کرنے والوں کا استقبال کریں گے۔
آج اسلام آباد ریجن کی تمام یونین کونسلز سے کارکنوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد ریلیوں کی شکل میں روات پہنچیں گے اور وزیر آباد سے آنے والے مارچ کے دونوں قافلوں کا پُرتپاک استقبال کریں گے۔
فیصل آباد سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں قافلہ روات پہنچے گا۔
مشہور خبریں۔
روسی تیل کمپنیوں کی پابندیوں سے بچنے کی حکمت عملی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی تیل کمپنیاں واشنگٹن اور
مارچ
پاکستان بار کونسل کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
بلوچستان: ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
?️ 19 نومبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں
نومبر
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ
وزیراعظم ریلیف پیکج؛ جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا امکان
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی صارفین کو وزیراعظم ریلیف پیکج
مئی
جرمنی میں نسل پرستی کا معاملہ، 12 افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی
?️ 15 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف حملوں
اپریل
فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں
اکتوبر
جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
جون