پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، حکومت کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک کے دیوالیہ ہونے کے دعووں اور 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے نویں جائزے پر آئی ایم ایف کے ساتھ باضابطہ مذاکرات میں تاخیر کے پیش نظر وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات عائشہ غوث پاشا نے قوم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں عائشہ غوث پاشا نے یہ یقین دہانی اس وقت کروائی جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن اسمبلی مسرت رفیق مہیسر نے ان سے براہ راست سوال کیا کہ کیا واقعی پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے، ہاں جب ہم نے اپریل میں حکومت سنبھالی تھی تو ہم ضرور پریشان تھے کیونکہ اس وقت آئی ایم ایف پروگرام معطل تھا اور بیرونی امداد حاصل کرنے کے راستے بھی بند تھے۔

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے چند انتہائی مشکل فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی کی وجہ سے پاکستان اپنی بیرونی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیگر دوطرفہ اور کثیر جہتی ایجنسیوں اور یہاں تک کہ تجارتی مارکیٹ سے بھی قرضہ لینے سے قاصر تھا، تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں کامیاب جائزوں کے بعد پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے برعکس ملک کی برآمدات میں بہتری آئی ہے، غیر ملکی ترسیلات آ رہی ہیں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی بہتری آرہی ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ پاکستان اب آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق درست ٹریک پر ہے اور اس پروگرام کے لیے پُرعزم ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں عائشہ غوث پاشا نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت پاکستان کی 50 فیصد معیشت کا تخمینہ غیر دستاویزی ہے، تاہم مختلف تحقیقی مطالعات کے مطابق پاکستان کی غیر دستاویزی معیشت کا حجم 35.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا ورلڈ بینک کے مطابق غیر دستاویزی معیشت ملک کی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) کا ایک تہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باضابطہ دستاویزی معیشت کے حجم کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، پائیدار ٹیکس پالیسی اور اس کا مؤثر نفاذ اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ٹیکس دہندگان کی سہولیات کے لیے ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری میں یہ احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرے، افسوس ہےکہ پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب صرف 9 فیصد ہے جو کہ دنیا میں انتہائی کم سطح سمجھی جاتی ہے۔

دریں اثنا پیپلزپارٹی کی ایک اور رکن اسمبلی شمیم آرا پنہور کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ 4 نومبر کو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی کُل مالیت 13 ارب 72 کروڑ ڈالر تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 96 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 76 کروڑ ڈالر ہیں۔

ملک کے غیر ملکی قرضوں سے متعلق سوالات کے جواب میں وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) کی سابقہ حکومت نے اگست 2018 سے اپریل 2022 کے درمیان 47 ارب 11 کروڑ ڈالر کے قرضے لیے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 11 اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک حاصل کیے گئے غیر ملکی قرضے اور امداد 5 ارب 67 کروڑ ڈالر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر برائے نجکاری عابد حسین بھیو نے ایوان کو بتایا کہ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، فیصل آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ملکیتی جائیداد، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ٹیکسلا، پاکستان اسٹیل ملز کراچی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی نجکاری کے فعال منصوبوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ری انشورنس کمپنی، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ اور ریپبلک موٹرز کی لاہور میں زمین سمیت فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ اور سکھر کی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری بھی زیِر غور ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے شام کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فوجیوں نے نئی نقل و

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا

پاک فوج نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا

?️ 6 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے میجر شبیر شریف کے 50ویں

سعودی شاہ خالد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے دو

Crismonita Dwi Putri, RI`s Track Cycling Athlete for Asian Games

?️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں

پاکستان نے ایران و افغان سرحدوں کو مکمل طورپر بند کر دیا

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی صورتحال او ر اس کے پھیلاؤ

غزہ کے شفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے صحن اور میدان میں کئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے