?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان محض ایک وائٹ پیپر جاری کر کے اپنے دورِ حکومت میں مبینہ کرپشن اور نااہلی کے سبب ہونے والی تباہی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
مخلوط حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر پی ٹی آئی کی جانب سے وائٹ پیپر جاری ہونے کے بعد ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’چاہے وہ وائٹ، ریڈ یا یلو پیپر جاری کردیں لیکن عمران خان کو اپنی کرپشن، نااہلی اور آئین کی خلاف ورزی چھپانے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی‘۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’موجودہ حکمران اتحاد ہی ہے جس نے پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی بحرانوں سے ملک کو نکالنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں، عمران خان محض ایک سال قبل اقتدار سنبھالنے والی حکومت کی کارکردگی پر کیسے سوال اٹھا سکتے ہیں جبکہ انہوں نے خود ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا۔
انہوں نے کہا کہ ’ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لانے والے ایک شخص نے وائٹ پیپر جاری کیا، ستم ظریفی یہ ہے کہ اس میں پاور سیکٹر میں گردشی قرضے کا کوئی ذکر نہیں تھا، جو ان کے دور میں 1100 ارب روپے سے بڑھ کر 2400 ارب روپے تک پہنچ گیا، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا بھی کوئی تذکرہ نہیں تھا، جو پی ٹی آئی کے دورحکومت میں 1400 ارب روپے تک پہنچ گیا‘۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران خان نے وائٹ پیپر میں اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں کا ذکر کرنے کی بھی ہمت نہیں کی جس کی وجہ سے گندم، چینی، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کے ریکارڈ قرضے لیے تھے، جن کا وائٹ پیپر میں ذکر نہیں تھا، اتحادی حکومت نے ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیر اعظم نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں غلط پالیسیوں پر عمل کر کے تقریباً ہر دوست ملک کو ناراض کیا، وائٹ پیپر میں پچھلی حکومت کی ان پالیسیوں کا بھی ذکر نہیں کیا گیا جنہوں نے 60 لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا اور 2 کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا۔
مشہور خبریں۔
بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم
?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلیو
جون
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
صیہونیوں کی ٹرمپ کے دور میں حماس کو قطر سے نکالنے کی کوشش
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت، جو حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے باوجود
نومبر
میرواعظ کی جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت
?️ 31 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مارچ
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: کراچی کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کرنے کی منظوری
?️ 11 جنوری 2023کراچی 🙁سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے
جنوری
نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ: حماس
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے امریکی
ستمبر
پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے درمیان لفظی جنگ جاری
?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان
اپریل
نیب مولانا سے ڈرتی ہے
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
فروری