جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان، وائٹ ہاؤس نے صفائی پیش کردی

جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان، وائٹ ہاؤس نے صفائی پیش کردی

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر پوٹن کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد دونوں ممالک میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے اور روس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر کے بیان پر صفائی پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران صدر جوبائیڈن اور صدر پوٹین کے درمیان سخت بیانات کے تبادلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایک براہ راست پوچھے گئے سوال کا براہ راست جواب دیا تھا لیکن ان کا مقصد روس کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اورصدر پوٹن ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں، دونوں ایک عرصے سے عالمی سٹیج پر موجود ہیں، دونوں نے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کیلئے کئی بار اکٹھے کام کیا ہے اورانہیں (بائیڈن کو) یقین ہے کہ ایسا اب بھی ہو سکتا ہے۔

اس موقعے پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر بائیڈن سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی ایک قاتل سمجھتے ہیں؟ اس پر وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا  یہ خیال نہیں کہ انہیں وائٹ ہاوس کے ترجمان کے پوڈئیم سے مزید کسی کو قاتل قرار دینے کی ضرورت ہے۔

اس سوال پر کہ آیا ایسا خدشہ موجود ہے کہ پوٹن کو قاتل قرار دیئے جانے کے بیان کی صدر بائیڈن کی جانب سے تائید کی وجہ سے امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے؟ وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر اور ہماری سفارتی ٹیم ماسکو میں گراونڈ پر موجود لوگوں سے رابطے میں ہے، ہمیں یقین ہے کہ سفارتکاری کا راستہ ہمیشہ اولین اور مقدم ہوتا ہے اور یہی راستہ ہم اپنے حریفوں سے معاملات میں بھی اختیار کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایک انٹرویو میں خود کو قاتل قرار دینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان خود امریکہ کے مسائل کا عکاس ہے۔

صدر پوٹن نے یہ بات کریمیا پر روسی قبضے کے سات برس گزرنے کی تقریب کے موقعے پرایک ویڈیو کال کے دوران صدر بائیڈن کے بیان کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ،خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پوٹن کا اشارہ امریکہ میں غلامی کے دور اور نیٹو امریکنزکے ساتھ مبینہ نسلی نا انصافی کی طرف تھا۔

انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب کی اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات’ کا اظہار بھی کیا اور کہا، کہ وہ ایسا طنزیہ یا مذاق کے طور پر نہیں کہہ رہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس نے امریکہ کے ساتھ بگڑتے دو طرفہ تعلقات سے متعلق مشاورت کے لیے امریکہ میں موجود اپنے سفیر کو واپس ماسکو بلا لیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے نامہ نگار سٹیو ہرمن کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں عہدیدار، ماسکو کی جانب سے اپنے سفیر کو واپس بلائے جانے پر تحمل سے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترسیلات زر 10.8 فیصد کمی کے بعد 17.9 ارب ڈالر رہ گئیں

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی

چین نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا

?️ 23 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران

سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر 1.82 ملین ڈالر کی لاگت

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس

تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی بے دریغ حمایت کا زمانہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے

?️ 4 جون 2021سچ خبریں:غزہ کے حالیہ تنازع سے یہ واضح ہو گیا کہ امریکہ

باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد

سلامتی کونسل کی قرارداد غزہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ناکام

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان میں غزہ کو

ہم یوکرین کو 50 ملین ڈالر کےمہلک ہتھیار فراہم کریں گے: موریسون

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسون نے کہا کہ کینبرا

فلسطینی قوم مزید ذلت قبول نہیں کرے گی، مزاحمت ہی واحد راستہ ہے؛حماس کا اعلان

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطین پر قبضے (نکبہ) 77ویں برسی کے موقع پر حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے