?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے حکم کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شہریار آفریدی کو عدالت عالیہ کے حکم پر گزشتہ شب رہائی کے فوری بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے بعد شہریار آفریدی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت درج مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے خلاف مزید کوئی مقدمہ نہیں ہے تو انہیں رہا کردیا جائے، لیکن انہیں رہائی ملنے کے فوری بعد ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
شہریار آفریدی کو عدالت سے ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس نے شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں 15 دنوں کے لیے نظربند کیا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی کی نظر بندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے اور انہی احکامات پر انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کے خلاف 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر ایم پی او کے تحت تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں شہریار آفریدی نے اپنے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے اور کہا کہ مبینہ طور پر ان کے بازوں اور ٹانگوں پر تشدد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شہریار خان آفریدی کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات دیے تھے، لیکن اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی راولپنڈی پولیس نے انہیں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی، ان کے بھائی فرخ آفریدی کے علاوہ نادیہ حسین اور شاہ جہاں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم رہائی سے قبل ہی ڈی ایس پی نیو ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس کی نفری شہریار آفریدی کو دوبارہ حراست میں لینے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔
16 مئی کو پی ٹی آئی رہنما کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، البتہ 30 مئی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یومِ دفاع و شہدا پر نیول ہیڈکوارٹرز میں تقریب، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا آج
ستمبر
ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میخائل پوپوف نے
فروری
فیس بک کا 44 ملین صارفین کی نجی معلومات کا غلط استعمال
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے فیس بک کے خلاف ایک مقدمہ
جنوری
شمالی وزیرستان میں قبائلی افراد کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم
?️ 13 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے
اگست
امام خامنہ ای کی تقریر کے کس حصے نے صہیونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر کی
اکتوبر
انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے
فروری
اسرائیل میں بدعنوانی کے بڑے اسکینڈل
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے میڈیا اور سیاسی ذرائع نے اطلاع دی
نومبر
صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
اکتوبر