🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے 2 ایئربس اے 320 طیاروں میں سے ایک مل جائے گا جب کہ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کردیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ دو ایئربس 320 میں سے ایک جہاز ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائے گا جب کہ دوسرے طیارے کو دو ہفتوں کے اندر بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو لیزنگ کمپنی کو 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے جب کہ اس نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں جس کے بعد ایک طیارہ حوالے کر دیا گیا ہے۔
پہلا طیارہ جکارتہ سے بنکاک اور پھر پاکستان آئے گا، یہ معاملہ دو سال سے زیر التوا تھا۔
سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں معاملہ حل کرنے کے لیے انڈونیشیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے دو ایئربس اے 320 طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ میں لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن نے پی آئی اے نے یہ طیارے 26 ملین ڈالر میں خرید کر ری ڈیلیوری چارجز کو بچایا ہے۔
پی آئی اے نے ابتدائی طور پر 2021 میں ایئربس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کر دیے تھے، تاہم لیز پر دینے والی کمپنی نے یہ کہتے ہوئے طیارے کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ معاہدے میں بیان کردہ مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
نومبر
امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی انتخابات میں متعدد اخلاقی معاملات کے ساتھ 2 بزرگ
جولائی
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
🗓️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے
فروری
پریانتھا کمارا قتل معاملے پر 235 گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا
🗓️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) سیالکوٹ میں سری لنکن جنرل مینیجر کو قتل کرنے اور
دسمبر
شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر
🗓️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی
مارچ
صیہونی انٹیلی جنس کی نظر میں بائیڈن کے دورہ سعودی عرب منسوخ ہونے کی وجوہات
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:صہیونی حکومت کے انٹیلی جنس حلقوں کے قریبی ایک صہیونی میڈیا
جون
غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین
جون