بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

?️

سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزام میں مسلم اکثریتی یورپی ملک البانیا نے فوری طور پر ایک سال کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

البانیا سے قبل بھی متعدد ممالک ٹک ٹاک کو فحاشی، بے راہ روی، تشدد اور قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر پابندی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دسمبر 2024 میں البانیا میں ٹک ٹاک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران 14 سالہ لڑکے کے قتل کے بعد حکومت نے یکم جنوری 2025 کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

البانیا کے وزیر اعظم نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو نئی نسل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی نئی نسل کو ٹک ٹاک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، نئی نسل میں شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے تشدد فروغ پا رہا ہے۔

وزیر اعظم کی طرح دیگر حکومتی ارکان نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی جب کہ عوام نے بھی اس پر پابندی پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

زیادہ تر عوام نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کی، تاہم بعض افراد کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن پر پابندی مسئلے کا حل نہیں۔

البانیا کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے سیاست دانوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کو حکومت کی جانب سے رواں برس ہونے والے انتخابات میں قبل از دھاندھلی کے منصوبے سے بھی جوڑا۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء

صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی

این اے 18: مخصوص عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن

?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے

محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، صوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

?️ 20 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی

پاکستان اگلے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، ابھی سے تیاری کر نا ہوگی ،شہباز شریف

?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے

روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،

اسرائیلی فوجیوں کو لبنان کے تمام علاقوں سے مکمل طور پر خارج ہونا چاہیے: مصر

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بیروت کے دورے کے

کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے