🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پیٹرول معاملہ کو لے کر نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردی ہیں نیب نے سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ26اپریل تک طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کورپورٹ کےہمراہ متعلقہ دستاویزبھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو25ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،اوگرا ، آئل کمپنیز کے کردار سمیت ریفائنریز،مارکیٹنگ کمپنیز،انٹراسٹیٹ کمپنی افسران کی بھی انکوائری ہوگی۔
یاد رہے 2 روز قبل انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران سے متعلق رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔ا
نکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔
مشہور خبریں۔
700,000 سے زیادہ صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین چھوڑا
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے مشہور مؤرخ اور مصنف یلان پاپے نے
نومبر
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعدبلدیاتی حکومتوں کو بحال کردیا
🗓️ 20 اکتوبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے سپریم کورٹ
اکتوبر
اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہوں: عائشہ عمر
🗓️ 29 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا
جنوری
عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق
جون
ٹرمپ کا چین سے کورونا وبا پھیلانے کے جرم میں 60 ٹریلین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ!
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے
دسمبر
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
🗓️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
کیا صیہونی حکومت زمینی جنگ میں آگے بڑھ چکی ہے؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اور اردنی فوجی ماہر فیاض الداویری نے الجزیرہ
نومبر
صیہونی غزہ والوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟
🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے تاکید کی
نومبر