?️
لاہور(سچ خبریں) مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت مشکل وقت میں عوام کیساتھ ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ عمران خان کا آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ ہے، سابقہ حکمران گزشتہ 4 سال میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا گئے، مسلم لیگ ن کی حکومت کوعوام کی مشکلات کا احساس ہے، خالی خزانے کے باوجود شہباز شریف نے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی۔
مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دی جائے گی، حکومت غریب پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، ہماری کوشش ہےکہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فتنے اور بہروپیے کا سامنا ہے، بہروپیے نے عوام کو غیرملکی سازش کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے لگائے رکھا، عوام کو امریکی غلام کہنے والا اب خود چھپ کر امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو نکلا ہے، گزشتہ 4 سال میں فتنہ خان کے دوستوں کو نوازا جاتا تھا، عوام جان گئی ہے پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پنجاب کے عوام اب کسی کو مینڈیٹ چھیننے کی اجازت نہیں دینگے۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں پر غداری کے الزام لگانے والے کے پاس ثابت کرنے کیلئےکچھ نہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میڈیا کے ذریعے مہم چلائی، اب عمران خان کی اہلیہ کی آڈیوٹیپ آگئی ہے، عمران خان کی اہلیہ کہتی ہیں کوئی الزام لگاتے تو غداری کا الزام لگانا، اب پی ٹی آئی کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی
اکتوبر
کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل
اگست
قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق
جولائی
غزہ جنگ کے بعد اندرونی تنازعات اور اختلافات کی چھری کے نیچے صہیونی معاشرہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: صہیونی حلقوں نے کہا کہ عام عقیدے کے برعکس غزہ
اکتوبر
مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے
جون
اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی
ستمبر
امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے
اپریل
شام میں قیمتوں میں اضافہ اور روٹی کی شدید قلت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:الجولانی کے معاشی حالات بہتر بنانے کے وعدوں کے باوجود،
فروری