پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں،مریم نواز

?️

لاہور(سچ خبریں) مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت مشکل وقت میں عوام کیساتھ ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ عمران خان کا آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ ہے، سابقہ حکمران گزشتہ 4 سال میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا گئے، مسلم لیگ ن کی حکومت کوعوام کی مشکلات کا احساس ہے، خالی خزانے کے باوجود شہباز شریف نے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی۔

مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دی جائے گی، حکومت غریب پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، ہماری کوشش ہےکہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فتنے اور بہروپیے کا سامنا ہے، بہروپیے نے عوام کو غیرملکی سازش کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے لگائے رکھا، عوام کو امریکی غلام کہنے والا اب خود چھپ کر امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو نکلا ہے، گزشتہ 4 سال میں فتنہ خان کے دوستوں کو نوازا جاتا تھا، عوام جان گئی ہے پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پنجاب کے عوام اب کسی کو مینڈیٹ چھیننے کی اجازت نہیں دینگے۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں پر غداری کے الزام لگانے والے کے پاس ثابت کرنے کیلئےکچھ نہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میڈیا کے ذریعے مہم چلائی، اب عمران خان کی اہلیہ کی آڈیوٹیپ آگئی ہے، عمران خان کی اہلیہ کہتی ہیں کوئی الزام لگاتے تو غداری کا الزام لگانا، اب پی ٹی آئی کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: ٹیلی کام کمپنی کو صارفین کو 2 ارب روپے سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم

?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور شکاگو پولیس کے درمیان امیگریشن آپریشن پر اختلاف

?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا کہ شکاگو

پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے

وسطی ایشیا میں روس اور چین کے ساتھ امریکہ کا مقابلہ؛ ٹرمپ کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی واشنگٹن میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے

امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ ایماندار یا قابل اعتماد نہیں

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کا آغاز

ایک ضمنی الیکشن شریف کی  ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گل

?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان

?️ 11 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے

عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے