?️
کراچی: (سچ خبریں) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں بعد پہلی بار کمی ریکارڈ آگئی، جس میں 24 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی تنزلی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ غیر ملکی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئے، یہ تقریباً وہی سطح ہے جو رواں مہینے کے اوائل میں تھی جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
تاہم مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کم ہونے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔
گزشتہ ہفتے چین سے 50 کروڑ ڈالر آنے کے بعد ذخائر بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
حکومت کو زرمبادلہ کی صورتحال بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی بحالی میں اہم رکاوٹ ہے، اگرچہ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن یہ درآمدات کی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہے، پاکستان کی غیر ملکی ادائیگیاں ملک اور آئی ایم ایف دونوں کے لیے درد سر ہیں۔
حکومت اب تک مشرق وسطیٰ میں دوست ممالک کو ڈالر فراہم کرنے کے لیے قائل نہیں کرسکی ہے جبکہ آئی ایم ایف اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اس وقت تک 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری نہیں کر رہا جب تک پاکستان 6 ارب ڈالر کا انتظام کرنے میں کامیاب نہیں ہو جاتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (30 مارچ) وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا تھا کہ چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست پر کام کر رہا ہے جس کی ادائیگی کی مہلت گزشتہ ہفتے ختم ہوچکی ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ توسیع ایسے وقت میں پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے جب اس کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 4 ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی رہ گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے قرض کے اجرا کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرر ہی ہے ، محمود ساغر
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے
نومبر
’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل
اپریل
برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں بڑے پیمانے پر خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں:برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں بڑے پیمانے پر تکنیکی
ستمبر
زلفی بخاری نے الیکشن لڑنے کے لئے کیا بڑا اعلان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری
جنوری
عراقی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام کیلئے سفارتی حل پر زور
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسین نے میونخ
فروری
جان ایف کینڈی کا قتل؛ کیا ٹرمپ 60 سال بعد حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینڈی کا قتل، جو 60
جنوری
سنہری دور کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے ’پی ٹی وی فلکس‘ کا آغاز
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تنہائیاں، دھوپ کنارے ہو یا ففٹی ففٹی، ان
اپریل
مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
?️ 27 اکتوبر 2024خوشاب: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر