🗓️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے علی عباس کی جگہ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ کامران عامر خان کو سٹی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول کے دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے۔
مشہور خبریں۔
دھمکیوں کے بجائے کبھی امن کا پیغام بھی دے دیا کرؤ
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے تازہ ترین مؤقف
مارچ
حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
نومبر
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی
🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: مختلف امریکی ذرائع نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے
دسمبر
صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کی معلومات ہیک
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کے ترجمان نے آج اعلان کیا کہ اس
فروری
کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟جانئے اس رپورٹ میں
🗓️ 19 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی
اپریل
کھیلوں کی 97 بین الاقوامی تنظیموں نے روسی ایتھلیٹس کی منظوری دی
🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے لاء فیکلٹی کے سربراہ نے کہا
جولائی
پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
🗓️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
جنوری
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری