پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ افغان خودکش حملہ آور گرفتار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے 17 جولائی کی شام 5 بجے پاک-افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرلی، شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کرلیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام گرفتار خوارج افغان شہری ہیں جن میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں جبکہ ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ خوارج پاک-افغان سرحد سے دراندازی کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 جولائی 2025 کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران 30 خوارج جہنم واصل ہوئے تھے، 23 مارچ 2025 کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں 16 خوارج جہنم واصل کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک-افغان سرحد سے دراندازی سے لے کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے تک فتنۃ الخوراج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا

ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

افغانستان کا صحت کا نظام تباہ و برباد

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے سلام الجنبی نے

شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ

?️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق

مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت

عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں

غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع

?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں

اٹلی میں جمہوریت کا بحران

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں سیاسی میدان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے