پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش کرنے اور بحالی امن کی کوشش کے لیے چمن سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد قندھار روانہ ہوگیا۔  یہ وفد سرحدی جھڑپوں کے معاملے پر افغان طالبان قیادت کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’یہ ایک 16 رکنی وفد ہے جس کی سربراہی ممتاز مذہبی اسکالر قاری اسلم علم یار کر رہے ہیں، وفد میں قبائلی عمائدین اور چمن کے ممتاز کاروباری رہنما شامل ہیں‘۔

یہ وفد قندھار کے گورنر حاجی محمد وفاند اور افغان طالبان کے دیگر سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا تاکہ سرحد کے دونوں جانب کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کی جاسکے۔

ان مذاکرات کا اہتمام ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب حال ہی میں پاکستان میں شہری بستی پر افغان سرحدی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین اور مذہبی رہنماؤں پر مشتمل وفد بھیجنے کا فیصلہ 17 دسمبر کو طے شدہ فلیگ میٹنگ ملتوی ہونے کے بعد کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے کیونکہ افغان سیکیورٹی حکام کو افغان رہنماؤں کے درمیان دھڑے بندی کے چیلنج کا سامنا ہے، اس صورتحال میں افغان طالبان سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی نہیں بنا سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار کے گورنر اور دیگر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وفد ضرورت پڑنے پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام بشمول وزیر دفاع ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب سے مزید مذاکرات کے لیے کابل کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان اور افغان فورسز کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری ہتھیاروں سے لیس اپنی اپنی پوزیشنوں پر چاک و چوبند تعینات ہیں۔

قبل ازیں سینیئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک ٹیم تمام مطلوبہ ادویات کے ساتھ چمن پہنچی تاکہ افغان فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

مشہور خبریں۔

حلب کی انتظامیہ کو لے کر دہشت گردوں کے درمیان لڑائی، اہم رہنما ہلاک

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے

اسرائیلی اور سوری اعلیٰ حکام کی باکو میں خفیہ ملاقات

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور شام کے نمائندوں کے

اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے قتل کا دعویٰ کیا

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سرکاری بیان میں، اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا

بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن

صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور

?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار

?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک

نیٹو کی چین کو دھمکی

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے یوکرین کے خلاف جنگ میں

اپنے آپ کو داعش کا شیر کہلانے والا عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے