میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ

علی مراد

?️

میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ

کراچی(سچ خبریں) کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی حکوت پر نتقید کرتے ہوئے کہا  کہ میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں ان کی ذمہ داری ہے وہ صوبائی اسمبلی کو جواب دیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ فیسیلٹی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق وہ نہ وزیر اعظم کو جواب دہ ہیں، نہ ہی وفاق کے کسی اور عہدیدار کو وہ صرف سندھ کے عوام کی نمائندہ سندھ اسمبلی کو جواب دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے خط کا معاملہ ایک خالص دفتری یا کانفیڈنشل معاملہ ہے اس لیے وہ اس پر عوام یا میڈیا کے سامنے کوئی بات نہیں کریں گے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کروڑوں روپے مالیت کی ادویات بیرون ملک سے خریدنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنی ادویات خود بنائیں۔

انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ آور آپ کی ٹیم قابل تحسین ہیں جو کافی تعداد میں جان بچانے والی ادویات ڈاؤ یونیورسٹی میں تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بنانے کا لائسنس حاصل کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ فیسیلٹی میں مختلف اقسام کی جان بچانے والی ویکسین تیار کی جاسکتی ہیں، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کو خون کے اجزا سے دوائیں بنانے کا لائسنس بھی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کمیٹی کے اجلاس میں تکرار کے بعد وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور وزیر اعلیٰ سندھ آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں اعلیٰ شخصیات نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیے قائم کمیٹی کے 16 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور وزیر اعلیٰ کے درمیان تلخ کلامی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس کے سلسلے میں اس بات کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ مراد علی شاہ اور ان کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط اور اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ‘افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم کو لکھا گیا خط ایک وزیر کے ہاتھ لگا اور وہ میڈیا کو جاری کردیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں تعاون کو وفاقی وزیر علی زیدی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے

مشہور خبریں۔

’پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں‘ سابق بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف

?️ 12 مئی 2025نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل پی آر شنکر

سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اب پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ نان

مسجد اقصیٰ میں 40000 افراد کی نماز جمعہ میں شرکت

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز کے سخت

وزیر دفاع کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی

فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا

?️ 3 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر

اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے

شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ عظمی بخاری

?️ 22 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا، وزیر دفاع

?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے