فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی جنہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا ، فخرعالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کو حیدر علی پر فخر ہے۔

فخرِ عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوکیو پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی کی اس بڑی کامیابی کے بارے میں لکھا کہ ’بہت خوب حیدر علی ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔‘انہوں نےحیدر علی کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔‘واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس پیدائشی نقص کےباوجود بھی وہ پاکستان نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے جنگ‌ طلبانہ بیانات

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ

60 لاکھ افغان شہریوں کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں:ورلڈ فوڈ پروگرام

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے

غزہ میں فتح سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی کنجی

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈیمر نے

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️ 18 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئرصحافی اطہر متین کے قتل

اسرائیلی وزارت خارجہ اور پولیس کی ویب سائٹ پر انڈونیشیائی ہیکرز کا کامیاب حملہ

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے

چینی درآمدات امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگی دباو میں

?️ 10 ستمبر 2025چینی درآمدات امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگی دباو میں  امریکی جریدے نیوزویک

مادورو نے نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر کو شیطانی جادوگر قرار دے دیا

?️ 15 اکتوبر 2025مادورو نے نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر کو شیطانی جادوگر قرار دے

غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملے؛متعدد افراد شہید اور زخمی

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے