پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش کرنے اور بحالی امن کی کوشش کے لیے چمن سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد قندھار روانہ ہوگیا۔  یہ وفد سرحدی جھڑپوں کے معاملے پر افغان طالبان قیادت کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’یہ ایک 16 رکنی وفد ہے جس کی سربراہی ممتاز مذہبی اسکالر قاری اسلم علم یار کر رہے ہیں، وفد میں قبائلی عمائدین اور چمن کے ممتاز کاروباری رہنما شامل ہیں‘۔

یہ وفد قندھار کے گورنر حاجی محمد وفاند اور افغان طالبان کے دیگر سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا تاکہ سرحد کے دونوں جانب کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کی جاسکے۔

ان مذاکرات کا اہتمام ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب حال ہی میں پاکستان میں شہری بستی پر افغان سرحدی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین اور مذہبی رہنماؤں پر مشتمل وفد بھیجنے کا فیصلہ 17 دسمبر کو طے شدہ فلیگ میٹنگ ملتوی ہونے کے بعد کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے کیونکہ افغان سیکیورٹی حکام کو افغان رہنماؤں کے درمیان دھڑے بندی کے چیلنج کا سامنا ہے، اس صورتحال میں افغان طالبان سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی نہیں بنا سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار کے گورنر اور دیگر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وفد ضرورت پڑنے پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام بشمول وزیر دفاع ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب سے مزید مذاکرات کے لیے کابل کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان اور افغان فورسز کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری ہتھیاروں سے لیس اپنی اپنی پوزیشنوں پر چاک و چوبند تعینات ہیں۔

قبل ازیں سینیئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک ٹیم تمام مطلوبہ ادویات کے ساتھ چمن پہنچی تاکہ افغان فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

مشہور خبریں۔

فرانس کی دفاعی اور حفاظتی نمائش میں اسرائیل کی منسوخی

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: بین الاقوامی لینڈ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایگزیبیشن کے آرگنائزر یوروسیٹری نے

مقبوضہ کشمیر کے نیلسن منڈیلا ڈاکٹر قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 31سال مکمل

?️ 6 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

فلسطین پر ہونے والی علمی کانفرنس کی منسوخی؛ فرانسیسی آزادیِ بیان پر صہیونی کی لابی کا دباؤ

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطین اور یورپ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس، جو فرانس

ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ

اسیر فلسطینیوں کی حمایت میں اگلے جمعہ کو یوم غضب قرار دیا گیا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   غزہ کی وزارت قیدیوں کے سامنے ایک ریلی کے دوران

عمران خان پر الزام لگانے والوں کو شہباز گل کا سخت جواب

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز

برطانیہ صیہونی حکومت آزاد تجارت مذاکرات معطل 

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے ردعمل میں تل

غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راہ حل

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے