سلمان خان کے والد نے اپنے بیٹے کو سزا سے کیسے بچایا؟

سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟

?️

ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد نے ماضی میں اپنے بیٹے کو سزا سے بچانے کے لئے ایک انوکھا راستہ اختیار کیا جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں اور ان کی تعلیم سے کتنی محبت ہوتی ہے  انہوں نے بیٹے کو بچانے کے لئے اسکی سزا خود بھگت لی۔

سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے والد سلیم خان نے اسکول میں ان کی جگہ سزا بھگتی۔سلمان خان نے بتایا کہ جب وہ چوتھی جماعت میں تھے تو اسکول کی فیس نہ بھرنے پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا۔

جب ان کے والد کام سے لوٹ رہے تھے تو انہوں نے سلمان کو کلاس کے باہر کھڑا دیکھا اور پوچھا کہ ’اب تم نے کیا شرارت کردی؟جس پر سلمان نے کہا کہ ’پتہ نہیں ڈیڈی کیوں پرنسپل نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا، میں پورا دن یہیں کھڑا رہا ہوں۔

سلمان کے والد یہ سن کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور وجہ پوچھی جس پر پرنسپل نے کہا کہ اسکول کی فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سلمان کو باہر کھڑا کیا گیا ہے۔اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا سلمان کی نہیں میری ذمہ داری ہے، آپ کو اسے کلاس میں رکھنا چاہیے، میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں فیس بھردوں گا لیکن ابھی اگر آپ نے سزا دینی ہے تو مجھے دیجئے۔

یہ کہہ کر سلیم خان، سلمان کی جگہ باہر جا کر کھڑے ہوگئے۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے کافی قریب ہیں اور وہ اب بھی پرتعیش گھر کے بجائے اس فلیٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں ان کے والدین بھی رہائش پذیر ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ہے، گورنر پنجاب

?️ 13 جنوری 2023لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسمبلی عوام

کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے

پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہدایات

?️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے ضروری

صیہونی عرب ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات کے خواہاں

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ

وینزویلا کے صدر کا دورہ سعودی عرب

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اپنی کابینہ کے وزراء پر مشتمل

میٹا نے ہالی ووڈ ستاروں کے اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کر دیے

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: میٹا نے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات جان سینا اور

دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل

?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر امریکہ میکسیکو سرحد پر تارکین وطن کے ساتھ سلوک کو دیکھ کر حیران

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے