?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں پر اسرائیل کی جانب سے قنضہ کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیے گئے مجوزہ بل کے ذریعے غیر قانونی یہودی بستیوں سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی دائرہ اختیار میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدام اٹھائے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے روکا جاسکے اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت کے تحفظ کے لیے علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، تاکہ فلسطینیوں کے لیے امن، انصاف اور وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متحد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔


مشہور خبریں۔
ایران پاکستان تعلقات کسے کھٹکتے ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کی سابق سفیر نے اس بات کی
جنوری
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل
وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی
نومبر
حکومت کا ’فیک نیوز‘ کی روک تھام کیلئے پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی
دسمبر
اسرائیل کو گہرے اندرونی تنازعات کا سامنا: نیویارک ٹائمز
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ اور اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے
مارچ
یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ منتخب کرنے کی وجوہات
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی سیکورٹی اداروں کے افسراں اور یہاں تک کہ بائیڈن
اگست
سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
ستمبر