?️
نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدے پورا کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، حالیہ سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا جہاں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا جو منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا جس میں مالی سال 2024ء میں 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اور 1.4 ارب ڈالر کی ریزلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ( آر ایس ایف ) شامل ہیں اور کہا کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار ہیں اور اب معیشت بحالی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے اس سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ کے تعاون کو سراہا جو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
بتایا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے بحالی کے موثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کیوں کہ پاکستان پائیدار طویل المدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے
فروری
امریکی میڈیا: نیتن یاہو نے صرف اپنی بقا کے لیے غزہ جنگ کو طول دیا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ
جولائی
امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ
جون
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کے خلاف 13 دستمبر کو اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ
?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران
دسمبر
بھارتی سپریم کورٹ کی یاسین ملک کے مقدمے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ یقینی بنانے کی ہدایت
?️ 20 جنوری 2025نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز مقبوضہ
جنوری
ایسے ایوارڈ کا کیا فائدہ جسے وصول کرنے کے بعد وضاحتیں دینی پڑیں، نبیل ظفر
?️ 30 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر نے
نومبر
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح
جنوری