🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی، یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔
ذرایع کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔
ویکسین سے متعلق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی۔
نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔ذرایع نے مزید کہا کہ ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہوسکے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے
اگست
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو
ستمبر
پی ٹی آئی اور حکومت میں آج مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
🗓️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد
دسمبر
کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم
🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے
🗓️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تنخواہوں میں
جنوری
امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کی ٹک ٹاک کی درخواست بھی مسترد
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کے لیے وقت
دسمبر
مہنگی بجلی کے خلاف عوام کا ملک گیر احتجاج، حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں
اگست
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر