پاکستان سے ایک عرب اسلامی ملک نے 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

?️

لاہور (سچ خبریں)  انگریزی اخبار میں شائق کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی دفاعی صنعت کے حوالے سے چند ہی روز میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے رپورٹ کے مطابق عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے، عراق پہلا عرب اسلامی ملک ہے جو پاکستان سے جنگی طیارے خریدے گا۔

بتایا گیا ہے کہ عراق نے کافی عرصہ قبل پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، اب اس حوالے سے سنجیدہ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ عراق کی وزارت دفاع کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران ہی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق دفاعی معاہدے کے معاملات طے پائے۔

ذرائع کے مطابق عراق بھی پاکستان سے 60 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم ادا کر کے 12 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے گا۔ یوں دفاعی صنعت کی بدولت پاکستان کو کھربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ارجنٹینا اور عراق کو جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو سوا 2 کھرب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ارجنٹینا نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے فنڈز مختص کر دیے تھے۔

ارجنٹینا کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ ارجنٹینا کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیاروں حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔ جبکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی ڈیل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ارجنٹینا نے کئی ممالک کی جانب سے اپنے جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کو مسترد کیا۔ امریکا، روس اور بھارت سمیت دیگر کچھ ممالک نے بھی اپنے جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی، تاہم ارجنٹینا نے پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کے ’حقیقی آزادی لانگ مارچ‘ کا آج لبرٹی چوک لاہور سے آغاز

?️ 28 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور کے لبرٹی

پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں

بائیڈن کی پوری توجہ ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پرہے:نیویارک ٹائمز

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے

45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن

غزہ میں جنگ بندی کا اعلان

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور

شام اسد کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا آغاز۔ پارلیمنٹ کی تشکیل گولانی کے ہاتھ میں ہے!

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بشار الاسد کے بعد کے دور کے پہلے شامی انتخابات

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور

مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین مہیا کرنے کا حکم

?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے