?️
جہلم (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ نیب نے شہبازشریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے، وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا شہبازشریف سے مشاورت کا مطلب جیسے چور سے تفتیشی تعینات کرنے کی رائے لینا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے۔
انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ کے الیکشن میں جہلم کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، وفاق کی جماعت صرف تحریک انصاف ہے، کراچی سے گلگت اور میر پور تک صرف پی ٹی آئی ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا ووٹ بینک ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ قد کاٹھ اور جوڑنے والا لیڈر ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی کی اکثریت سے حکومت بنائے گی، عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات ہوں گے،پچھلی بار ہمیں اتحادیوں کو جوڑ کر حکومت بنانا پڑی۔
لیکن آئندہ الیکشن کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی بکھری پارٹیاں ہیں، ان کے پاس ٹکٹ لینے والے امیدوار نہیں ہیں، جنوبی پنجاب میں انہوں نے پانچ پانچ کروڑ کی آفر دی کہ ہمارے ٹکٹ پر الیکشن لڑو۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا یہ آخری الیکشن ہوگا، اس کے بعد یہ الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، افغانستان سے متعلق خطے میں تمام فیصلوں کیلئے عالمی لیڈرشپ عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
آج مخالفین کو حسد ہے کہ حکومت اور ادارے ایک مٹھی میں پروئے ہوئے ہیں، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے آئندہ پانچ سال بھی روتے ہوئے گزارنے ہیں، نوازشریف اور اشرف غنی کو لوگوں سے کوئی غرض نہیں، دونوں پیسا چوری کرکے لندن اور دبئی گئے، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کردی گئی، کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا تو نوازشریف نے کہا تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، کئی بات اختلافات بھی ہوجاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ فلسطینی عوام کے خلاف
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:لندن نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری
نومبر
’فیمنسٹ نہیں ہوں، چاہتی ہوں ہمیشہ عورتوں والا پروٹوکول ملے‘، سارہ خان کو تنقید کا سامنا
?️ 18 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سارہ خان کو خود کو فیمنسٹ ماننے
مئی
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں
جولائی
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے اقدامات پر تنقید
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ مغربی
فروری
پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی
ستمبر
پان منجوم سے آبنائے ہرمز تک؛ وہ سبق جو امریکہ نے کوریا کی جنگ سے نہیں سیکھے
?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: امریکہ کو کوریا کی جنگ میں اسٹریٹجک شکست ہوئے سات
اپریل
استنبول: غزہ امن مذاکرات، وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات
?️ 3 نومبر 2025 استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے
نومبر
صیہونی حکومت کے قبضے کے بارے میں ہیگ کی عدالت کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف
جولائی