?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن بن کر ایشیا پیسیفک گروپ کی اقوام متحدہ میں نمائندگی کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اس سے قبل 7 مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن بن چکا ہے، آخری مرتبہ وہ 2013 میں رکن رہا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سفارتی لحاظ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت بھی کرچکا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو ہزار پچیس، چھبیس کی مدت کے لیے انتخاب عالمی اور علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
منیر اکرم نے بیرونی ماحول میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، جیو اسٹریٹیجک تنازعات، اہم طاقتوں کے درمیان مسابقت اور عالمی منظر نامے کو تبدیل کرنے والی ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اثر نئے عالمی آرڈر کی تشکیل کو نوٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب کہ دنیا یونی پولر ورلڈ آرڈر سے تبدیل ہو کر جسے میں ’بائپولر پلس‘ آرڈر کہتا ہوں، میں تبدیل ہو رہی ہے، ممالک بدلتے بیرونی ماحول کے مطابق ڈھل رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی فعال شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے منیر اکرم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا، انہوں نے اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔
پاکستان 29 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے، 1948 سے 2023 تک اقوام متحدہ کے مشنز کے دوران 168 پاکستانی امن دستوں میں شامل فوجی اپنی جانیں دے چکے ہیں۔
فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کے اندر حالیہ بحث کے دوران پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔
پاکستان اور بھارت دونوں اقوام متحدہ میں ایشیا پیسیفک گروپ کے رکن ہیں جس کی سلامتی کونسل میں 2نشستیں ہیں، گروپ میں 50 سے زیادہ ممبران ہیں جو متبادل بنیادوں پر کونسل کے رکن بنتے ہیں، اس کا مطلب بھارت اور پاکستان گروپ کی جانب سے امیدوار کے طور پر ایک دوسرے کے حق میں ووٹ دیتے ہیں، اسی لیے 2019 میں پاکستان نے بھارت کی حمایت کی تھی اور اس سال بھارت کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی توقع ہے۔
سلامتی کونسل کے قوانین کے مطابق یو این سلامتی کونسل کی 10غیر مستقل نشستیں مختلف علاقائی بلاکس کو دی جاتی ہیں، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک روایتی طور پر تقسیم ہوتے ہیں اور اپنی نمائندگی کے کے لیے ووٹ کرتے ہیں۔
روان سال کے لیے دستیاب 5 نشستیں یہ ہیں، ایک افریقا کے لیے، ایک ایشیا پیسیفک گروپ کے لیے، ایک لاطینی امریکا اور کیریبین کے لیے، 2 مغربی یورپی، دیگر گروپ کے لیے جب کہ صومالیہ اور ماریشس افریقا گروپ کے لیے مختص نشست کے لیے مد مقابل ہیں، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کی نشست کے لیے واحد امیدوار ہے، مغربی یورپ اور دیگر گروپ کے لیے دستیاب 2 نشستوں کے لیے ڈنمارک اور یونان مد مقابل ہیں، لاطینا امریکا اور کیریبین گروپ کے لیے مختص کردہ نشست کے لیے پاناما امیدوار ہے۔
اس وقت جاپان اور جمہوریہ کوریا سلامتی کونسل میں ایشیا پیسیفک گروپ کی نمائندگی کر رہے ہیں، جاپان 31 دسمبر 2024 کو اپنی مدت مکمل کر رہا ہے اور جمہوریہ کوریا 31 دسمبر 2025 کو اپنی مدت پوری کرے گا۔


مشہور خبریں۔
حماس کی جانب سے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تین بنیادی شرطوں کا اعلان
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: قاسم نے الجزیرہ مبشر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے
اکتوبر
کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2014 سے 2018 تک خلیج فارس کے چھوٹے ممالک میں
اکتوبر
نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ
اکتوبر
کیا 80 ٹن سے زائد کا بم مارنے سے حزب اللہ ختم ہو گئی؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے
ستمبر
یوکرین کو عطیہ کیے جانے والے بلٹ پروف جیکٹ امریکہ میں چوری!
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 400 بلٹ پروف جیکٹیں
مارچ
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی
فروری