?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد پاس ہونے کے بعد اب 7 دن کے اندر اندر انتخابات کروائے جائیں گے، پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے، 31 جنوری 2024ء تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کردہ امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیڈر رہیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جنرل باڈی اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوگا، اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر تنظیمی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔
پی ٹی ائی اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ مرکز اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کی کارروائی چلانے کیلئے کنوینر تعینات کرلیے گئے ہیں، مرکز میں صبغت اللہ ورک، پنجاب میں کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس، خیبرپختونخوا میں شیر علی ارباب، بلوچستان میں سالار خان کاکڑ اور سندھ میں جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خارجہ کا مغربی ایشیا کا ممکنہ دورہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز
فروری
پنجاب میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے
جون
جنگ جاری رہنے کا مطلب اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہے: حماس
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی طرف واپسی
مئی
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
صیہونی ریاست میں معاشی جمود، غزہ جنگ کے نتیجے میں 60 ہزار کمپنیاں بند
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جاری جنگ اور مسلسل میزائیل حملوں نے مقبوضہ علاقوں
جنوری
پی ٹی آئی میں ایک فیکٹر خود مائنس ون کررہا ہے۔ فیصل واوڈا
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ
دسمبر
پاکستانی فوجی سربراہ کی ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی تاکید
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کی فوج کے نئے کمانڈر نے اسلام آباد اور اسلامی
دسمبر
سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم قازقستان پہنچ گئے
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر
اکتوبر