پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد پاس ہونے کے بعد اب 7 دن کے اندر اندر انتخابات کروائے جائیں گے، پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے، 31 جنوری 2024ء تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کردہ امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیڈر رہیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جنرل باڈی اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوگا، اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر تنظیمی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

پی ٹی ائی اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ مرکز اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کی کارروائی چلانے کیلئے کنوینر تعینات کرلیے گئے ہیں، مرکز میں صبغت اللہ ورک، پنجاب میں کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس، خیبرپختونخوا میں شیر علی ارباب، بلوچستان میں سالار خان کاکڑ اور سندھ میں جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔

مشہور خبریں۔

شہبازشریف کی عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا

?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے

پی آئی اے کی نجکاری، تین بولیاں موصول، فیصلہ آج متوقع

?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پاکستان

اسرائیلی وزیراعظم کا بجٹ پاس کرانے والے مخالفین پر حملہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کو اپنے سیاسی مخالفین

حشد الشعبی و مرجعیت کے ہوتے ہوئے یہ تقسیم ممکن نہیں: عراقی نمائندہ

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے رکن

مغربی کنارے میں جرمنی صحافی گرفتار 

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے فوجیوں

سعودی عرب اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:   ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے بعد منگل کی

دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے: صدر مملکت

?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے