?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے اس منصوبے کے لیے شیئرہولڈرز ایگریمنٹ (ایس ایچ اے) اور سہولت کاری کے معاہدے (ایف اے) پر 17 ستمبر کو باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 2 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے آئندہ ماہ بیک وقت اقدامات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ دونوں فریق ایک ہفتے کے اندر ایس ایچ اے اور ایف اے کے مسودوں کا تبادلہ کریں گے، تاکہ ان پر 17 ستمبر کو باضابطہ طور پر دستخط کیے جاسکیں۔
11 سو کلومیٹر طویل پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر 3 روزہ تکنیکی سیشن جمعرات کو اختتام پذیر ہوا جس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ تکنیکی جائزوں اور سروے میں تیزی لائی جائے گی، ساتھ ہی دونوں نے منصوبہ بندی کے مرحلے کے کاموں بشمول فیلڈ سروے، جانچ پڑتال اور جائزوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے کراچی سے قصور آر ایل این جی منتقل کرنے، ڈیزائن پیرامیٹرز، تکنیکی خصوصیات پر بھی غور کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پائپ لائن کو سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے والے مجوزہ منصوبوں اور ملتان میں ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن کراسنگ پوائنٹ سے جوڑنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کیسے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے؟ امریکی فوجیوں کی زبانی
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد
نومبر
غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
جنوری
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی گئی ہے
?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی تحریک
اکتوبر
صیہونی حکومت کے وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا؟
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ایلیدی باندور نے ایک بیان میں
فروری
شام کے شہر ادلب پر امریکی حملے میں 13 شہری ہلاک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو
فروری
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار کو شہید کرنے کا دعوی
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے
اکتوبر