?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے درخواست گزار اب 24 گھنٹے کے اندر گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکے گا پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں مل جایا کرے گا۔ پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کے لئےعوام کے لیے فاسٹ ٹریک سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے عوام کے لیے ایک جدید سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب پاسپورٹ درخواست کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر درخواست گزار تک پہنچ جائے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ شیئر کیا جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بناتے ہوئے عوام کے لیے ’’فاسٹ ٹریک‘‘ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت درخواست گزار تک محض 24 گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ پہنچانا ممکن ہوگا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئیٹ کے مطابق ڈی جی آئی پی کو نئی سروس کے آزمائشی دورانیے میں گزشتہ کچھ دنوں میں 1200 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ محکمے کی جانب سے تمام درخواست گزاروں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر بغیر کسی دشواری کے پاسپورٹ پنچا دیے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عوام سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی نئی سروس ’’فاسٹ ٹریک‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور مسک دوبارہ آمنے سامنے
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کے
جولائی
واشنگٹن کی ریاض کے ساتھ مذاکرات کے لئے عجیب و غریب شرط
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یوسی بین میناچم نے سائبر اسپیس میں اپنے
اگست
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گانٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت
اکتوبر
انگلینڈ کی ملکہ کورونا کا شکار
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا
فروری
غیر ملکی کارکن سعودی عرب سے فرار
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: نئی خلیج کے مطابق سعودی نجی اور سرکاری شعبوں میں
ستمبر
انسانی حقوق کمیشن کو سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں سست روی پر تشویش
?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی)
فروری
غزہ جنگ کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات میں 360 فیصد اضافہ
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے واللا نیوز نے بتایا
جنوری
ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، وزیراعظم
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ
جون