?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اعلان کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی) کا کام آئندہ سال سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد یہ منصوبہ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلے گا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق واپڈا، رواں سال کے آخر تک پروجیکٹ کے مرکزی ڈیم دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے رولر-کمپیکٹ کنکریٹ کا کام شروع کر دے گی۔
واپڈا کے بیان کے مطابق پروجیکٹ آئندہ سال کے اوائل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرے گا اور 2026 کے ابتدائی مہینوں میں مرکزی ڈیم کی تعمیر کے لیے آر سی سی ورکس شروع کر دیے جائیں گے۔
چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام سائٹس پر اضافی وسائل مہیا کیے جائیں اور تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، دورے کے دوران چیئرمین واپڈا نے کیڈٹ کالج چلاس کا بھی معائنہ کیا۔
واپڈا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے منگل کو اس سائٹ کا دورہ کیا جو چلاس، گلگت-بلتستان سے 40 کلومیٹر نیچے واقع ہے۔
بیان کے مطابق واپڈا کے چیئرمین نے کرشنگ پلانٹ، ڈائیورژن ٹنل، ڈیم پٹ اور ابٹمنٹس، آر سی سی ٹرائل سیکشن اور کنویئر بیلٹ ٹنل پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لیے اضافی وسائل استعمال کریں تاکہ مقررہ اہداف وقت پر حاصل کیے جا سکیں۔
انہوں نے واپڈا کی ٹیم اور مشیران سے بھی کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پیدا کرنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال نقطہ نظر اپنائیں۔
دورے کے دوران پروجیکٹ کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات کی گئی۔
محمد سعید نے چلاس کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا، جو واپڈا نے اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کے تحت 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔
واپڈا نے پروجیکٹ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بحالی اور علاقے میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
272 میٹر اونچائی کے ساتھ دیامر-بھاشا ڈیم دنیا کا سب سے بلند آر سی سی ڈیم ہے۔
اس کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 8.1 ایم اے ایف ہوگی اور یہ 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گا۔
4 ہزار 500 میگاواٹ کی انسٹال شدہ بجلی پیداوار کے ساتھ، یہ پروجیکٹ ہر سال قومی گرڈ کو 18 ارب یونٹس سبز، صاف اور سب سے سستی بجلی فراہم کرے گا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر
عالمی شہرت یافتہ سلبریٹی بلا حدید نے بھی غزہ کی حمایت کا اعلان کیا
?️ 8 ستمبر 2025عالمی شہرت یافتہ سلبریٹی بلا حدید نے بھی غزہ کی حمایت کا
ستمبر
انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت
فروری
اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان
جون
اردن کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت سے مقبوضہ
اپریل
میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے:گورنر سندھ عمران اسمٰعیل
?️ 23 مارچ 2022کراچی(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر حاضری کے
مارچ
ایران نے اپنی میزائل صلاحیت دوبارہ بحال کر لی ہے؛مغربی میڈیا کا اعتراف
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:امریکہ بارہا یہ تاثر دینے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ
جون
گلانٹ نے نیتن یاہو کے ساتھ اختلافات کی وجوہات بیان کر دیں
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے معزول وزیر جنگ یواف گلانٹ نے کہا کہ
نومبر