وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، معاشی منظرنامے اور ملک کو درپیش چلینجز پر بریفنگ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان کے معاشی منظرنامے اور ملک کو درپیش چلینجز سے آگاہ کیا۔

فنانس ڈویژن کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحٰق ڈار نے امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت ملک کو معاشی استحکام کی راہ پرگامزن کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کا خیرمقدم کیا اور امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں قائم گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو ملک کی معاشی صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اقتصادی زوال کو روکنے اور معیشت کو معاشی استحکام و نمو کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے عملی پالیسی فیصلوں پرروشنی ڈالی۔

انہوں نے امریکی سفیرکو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملک کی معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

دونوں سربراہان نے مختلف اقتصادی شعبوں کا بھی جائزہ لیا جہاں دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی جانب سے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف رواں برس فروری سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کے لیے پاکستان سے مذاکرات کر رہا ہے جو کو 2019 میں 7 ارب ڈالر کے قرض کے لیے ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے۔

مشہور خبریں۔

جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، نیئر بخاری

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما نیئر بخاری

انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے، سعد رفیق

?️ 3 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق

ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ حکومت کیلئے باعث اطمینان ہے، وزیراعظم

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت

حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمو جولانی نے

شہباز شریف نے پی ایم سی اراکین کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی بنا دی

?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 ارکان پر مشتمل

2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری

خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت خیبر اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ

?️ 19 مارچ 2023لکی مروت:(سچ خبریں) لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی اور بنوں کے

امریکہ کی فتنہ انگیز تجاویز کی بنا پر عمان کا اسرائیل کے ساتھ بتدریج سمجھوتہ: عرب میڈیا

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اسباب معلوماتی تجزیاتی ڈیٹا بیس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے