پاکستانی انجینئر نے  اسکریپ سے وینٹی لیٹر تیار کرلیا

پاکستانی انجینئر نے  اسکریپ سے وینٹی لیٹر تیار کرلیا

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انجینئر ڈاکٹر ریاض نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے  استعمال شدہ اور بے کار اشیاء کو دوبارہ کارآمد بناکر وینٹی لیٹر تیار کرلیا۔ ڈاکٹر ریاض کے 180 راتیں جامعہ کی لیب میں گزاریں اور پھر اس وینٹی لیٹر کو تخلیق کیا جو یقیناً ایک بڑا کارنامہ ہے، ڈاکٹر ریاض کے اس اقدام پر انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

شہر قائد میں واقع جامعہ این ای ڈی میں کئی ایجادات ایسی دیکھنے میں آئی ہیں جو غیرملکیوں کےلیے حیرت کا باعث ہیں، اس کی تازہ ترین مثال ڈاکٹر ریاض کی ہیں جنہوں نے بے کار اشیا سے ضرورت کے ان وقتوں میں وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے۔

ڈاکٹر ریاض نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اس ایجاد کو بڑے اسکیل پر پہنچانے کے خواہش مند ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔

ڈاکٹڑ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ پاکستان میں چالیس ہزار وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے اور اس وقت پاکستان میں صرف 1600 وینٹی لیٹر موجود ہیں، جس کے باعث ہم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر بنانے پر کام شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے دوستوں نے اویجینل وینٹی لیٹر کا اچھا اسکریپ دیا جس کی مدد سے ہم نے نیا وینٹی لیٹر تیار کیا۔ڈاکٹر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ایجاد کردہ وینٹی لیٹر کے مختلف ورژن بنائے ہیں، سب سے پہلے ہم نے دو موڈ والا وینٹی لیٹر تیار کیا تھا۔

ڈاکٹر ریاض نے بتایا کہ وینٹی لیٹر بنانے والی بڑی کمپنیوں کے وینٹی لیٹر 65 سے 80 لاکھ مالیت کے ہوتے ہیں لیکن ہم نے جو وینٹی لیٹر بنایا ہے جو 15 سے 20 لاکھ روہے مالیت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلامی انقلاب صیہونیت کا ایک غیر متوقع ڈراؤنا خواب تھا

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: معروف امریکی صحافی مارک گلین نے 1357 میں اسلامی انقلاب

طوفان الاقصی کی ایک سالہ سالگرہ؛ وجوہات اور اسٹریٹجک نتائج

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کی ایک سالہ سالگرہ ایسے وقت میں

کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ نتن یاہو کے دسیوں

حزب اللہ کا جمہوری حل / روسی ماہر: اسرائیل کا مقصد مذہبی تفرقہ ڈالنا ہے

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: روس کی نیشنل ریسرچ یونیورسٹی (ہائر سکول آف اکنامکس) کی

صیہونیوں کے سوڈان کے ساتھ دوستی کے پس پردہ مقاصد

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر نے اپنی کتاب میں

پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید

?️ 4 فروری 2021پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے

افغان خواتین کی حالت زار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے

اسلام آباد اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  قومی اسبملی کی کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کو وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے